اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈان لیکس کے حوالے ایک ملاقات کے دوران ایک سیاسی آئینی شخصیت دوسری آئینی غیر سیاسی شخصیت کے سامنے آبدیدہ ہو گئی اور کہاکہ آپ جو بھی کارروائی کرنا چاہتے ہیں کریں لیکن آپ کی بھی تو بیٹی ہے،ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے معروف تجزیہ کارڈاکٹرشاہد مسعودنے انکشاف کیاکہ ایک آئینی شخصیت ایک غیر آئینی شخصیت کے سامنے آبدیدہ ہو گئی
اور کہا کہ آپ کریں مگر یہ بھی سوچیں کہ آپ کی بھی تو بیٹی ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا اشارہ مبینہ طور پر سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیراعظم نواز شریف کے بارے میں تھا جس میں مبینہ طور پر نواز شریف نے نمناک آنکھوں سے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مریم نواز سے متعلق ڈان لیکس کارروائی میں نرمی برتنے کی درخواست کی تھی۔