اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے ڈائریکٹر سٹاف افتخار مغل کی شہادت کی اطلاع دیتے ہوئے آواز رندھ گئی اور آنکھیں نم ہو گئیں ۔ جمعہ کو مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر دہشت گردی کے حملے کے حوالے سے بلوچستان حکومت سے رابطہ کے بارے میں چیئرمین سینٹ نے اراکین سینٹ کو آگاہ کیا۔
جبکہ جے یوآئی (ف) کے سینیٹر حافظ حمد اللہ نے اراکین سینٹ کو آگاہ کیا کی مستونگ میں دہشت گردی کے اس واقعہ میں 25 افراد شہید اور 40 زخمی ہوئے ہیں ۔ شہداء کی اکثریت کا تعلق مدرسہ سے ہے اور حافظ قرآن بھی ان میں شامل ہیں۔ چیئرمین سینٹ ن دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے ڈائریکٹر سٹاف افتخار مغل کی شہادت کے بارے میں آگاہ کیا ان کی آنکھیں نم ہو گئیں۔ ایوان بالا کا ماحول سوگوار تھا۔