اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے دو امیر ترین افراد کی دولت کا تخمینہ 50ارب ڈالر ہےاور یہ دولت 50کھرب پاکستانی روپے بنتی ہے، معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا نجی ٹی وی پروگرام میںانکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے دو امیر ترین افراد کی دولت کا تخمینہ 50ارب ڈالر ہے
اور پاکستانی کرنسی میں یہ دولت 50کھرب روپے بنتی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان امیر ترین شخصیات میں سے ایک نے انٹرویو کے دوران مجھے بتایا تھا کہ میری دولت تو کچھ نہیں مجھ سے بھی زیادہ دولت دوسرے کی ہے جس پر میں اس امیر شخص کی حیرت سے شکل دیکھتا رہ گیاتھا۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے معنی خیز اصطلاح استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ان دو افراد کی دولت کا تخمینہ ’’ننجا ٹرٹلز ‘‘نے لگا کر رکھا ہوا اور ’’ننجا ٹرٹلز ‘‘گھوم پھر رہے ہیںاور ان کی دولت کا تخمینہ لگانے میں سرگرم ہیں۔ ’’ننجا ٹرٹلز ‘‘کے مطابق ان امیر افراد نے ہوٹل،خلیجی ریاستوں میں، فرانس ، ہانک کانگ، چائنا، آف شورکمپنی اور ادھر ادھر میں بے پناہ سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ان امیر ترین شخصیات میں سے ایک نے انٹرویو کے دوران مجھے بتایا تھا کہ میری دولت تو کچھ نہیں مجھ سے بھی زیادہ دولت دوسرے کی ہے جس پر میں اس امیر شخص کی حیرت سے شکل دیکھتا رہ گیاتھا۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے معنی خیز اصطلاح استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ان دو افراد کی دولت کا تخمینہ ’’ننجا ٹرٹلز ‘‘نے لگا کر رکھا ہوا اور ’’ننجا ٹرٹلز ‘‘گھوم پھر رہے ہیںاور ان کی دولت کا تخمینہ لگانے میں سرگرم ہیں۔ ’’ننجا ٹرٹلز ‘‘کے مطابق ان امیر افراد نے ہوٹل،خلیجی ریاستوں میں، فرانس ، ہانک کانگ، چائنا، آف شورکمپنی اور ادھر ادھر میں بے پناہ سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔