اسلام آباد (مانیـٹرنگ ڈیسک )لیویز اہلکاروں نے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے والی بارود سے بھری گاڑی تباہ کر دی۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبہ پکتیکا سے بارود سے بھری گاڑی پاکستان کے وفاقی عملداری کے علاقے فاٹا کی کرم ایجنسی میں داخل ہورہی تھی
جسے لیویز اہلکاروں نے روکنے کی کوشش مگر دہشتگردوں نے گاڑی روکنے کے بجائے بھگادی جسے لیویز اہلکاروں نے بھاگتے ہوئے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔ گاڑی ممکنہ طور پر پاکستان میں کسی بڑی دہشتگردانہ کارروائی میں استعمال ہونا تھی۔