پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’ڈان لیکس رپورٹ پر حکومتی نوٹیفکیشن اور فوجی ٹویٹ‘‘ سول و عسکری قیادت نے ایک دوسرے کو کیا سخت پیغامات بھجوائے؟ فوج کسے اٹھانا چاہتی تھی ، معاملہ کیسے حل ہوا؟۔۔دھماکہ خیز انکشافات

datetime 12  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سویلین بالادستی پر سمجھوتہ نہیں ہو گایہ پیغام وفاقی حکومت نے فوج کو واضح انداز میں بھجوا دیا تھا ، ڈی جی آئی ایس پی آر کی ٹویٹ پر نواز شریف نے آرمی چیف سے مایوسی کا اظہار کیا، نجی ٹی وی کے معروف اینکرپرسن کاشف عباسی نے پروگرام میں جنگ اخبار کا تراشا پیش اور طلعت حسین اور نجم سیٹھی کے ڈان لیکس بارے تجزئیے کا کلپ چلا دیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام کے میزبان کاشف عباسی نے ڈان لیکس پر حکومت اور سویلین تنائو بارے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حکومت ڈان لیکس پر پہلے نوٹیفکیشن پر اڑ گئی تھی وہ فوج کی خواہش پر کسی بھی قسم کا مزید کوئی اقدام اٹھانے کا ارادہ نہیں رکھتی تھی۔ کاشف عباسی نے وزیراعظم کی زیر صدارت ڈان لیکس بارے مشاورتی اجلاس کے حوالے سے جنگ اخبار کا ایک تراشا بھی دکھایا جس میں شہ سرخی میں لکھا تھا کہ ’’سویلین بالا دستی پر سمجھوتہ نہیں ہو گا، نیوز لیکس رپورٹ کے تمام نکات پر عمل ہو گیا،نئے نوٹیفکیشن کی ضرورت نہیں،وزیراعظم کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی ٹویٹ پر اظہار تشویش۔ کاشف عباسی نے اس حوالے سے معروف صحافی طلعت حسین اور نجم سیٹھی کے تجزئیے کا کلپ بھی دکھایا جس میں دونوں صحافی حضرات یہی کہہ رہے تھے کہ حکومت نے فوج کو بتا دیا ہے کہ جو اقدام اٹھانا تھا اٹھا دیا اس سے زیادہ حکومت کچھ کرنے کو تیار نہیں۔کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ اس سے قبل فوج نے نے حکومتی نوٹیفکیشن پر حکومت کو پیغام بھجوایا تھا کہ اگر آپ نے ڈان لیکس رپورٹ کے پیراگراف 18پر عمل درآمد نہ کیا تو فوجی ایکٹ کے تحت ڈان لیکس کے ذمہ داروں کو فوج خود اٹھائے گی۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…