اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سول اور ملٹری قیادت تعلقات معمول پر نہیں، پارہ ابل رہا ہے،آرمی چیف نے کوئٹہ کے دورہ کے موقع نہایت واشگاف الفاظ میں جوانوں کو یقین دلایا ہے کہ فوج اپنے وقار کا سودا نہیں کرے گی، نجی ـٹی وی پرگرام میںمعروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا انکشاف۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ڈا ن لیکس معاملے پر معاملات طے نہیں ہوئے بلکہ سول اور ملـٹری قیادت کے تعلقات معمول پر نہیں بلکہ پارہ بہت ابل چکا ہے۔آرمی چیف کوئٹہ کے دورہ کے موقع پر گیریژن بھی گئے۔ گیریژن میں جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے عسکری قیادت نے نہایت واشگاف الفاظ میں اس تاثر کو رد کر دیا ہے کہ انہیں کوئی خرید سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ فوج اپنے وقار کا سودا نہیں کرے گی۔ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف دورہ چین کے بعد وہیں سے ہو سکتا ہے سعودی عرب روانہ ہو جائیں جبکہ وزیراعظم کی ملک میں عدم موجودگی میں ہونے والی کور کمانڈر کانفرنس نہایت اہم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ فوج اپنے وقار کا سودا نہیں کرے گی۔ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف دورہ چین کے بعد وہیں سے ہو سکتا ہے سعودی عرب روانہ ہو جائیں جبکہ وزیراعظم کی ملک میں عدم موجودگی میں ہونے والی کور کمانڈر کانفرنس نہایت اہم ہوگی۔