جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ڈان لیکس ،تحریک انصاف نے جوکہاوہ کردکھایادوسری جماعتوں کے منہ کھلے کےکھلے رہ گئے

datetime 11  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف نے نیوز لیکس معاملے پر قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی۔تفصیلات کے مطابق پاناما کیس پر حکومت اور شریف فیملی کو آڑے ہاتھوں لینے والی پاکستان تحریک انصاف نے ڈان لیکس معاملہ حل ہونے پر قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کراتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انکوائری رپورٹ کی تفصیلات منظر عام پر لائی جائیں۔’’معاملہ کیسے نمٹایا گیا قوم جاننا چاہتی ہے‘‘۔

تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ یہ جاننا ہر شہری کا حق ہے کہ کس نے کیا نقصان پہنچایا اور اس کیخلاف کیا کارروائی ہوئی۔تحریک انصاف کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے کرداروں کا تعین ضرور ی ہے۔یاد رہے ڈان لیکس پر وزارت داخلہ کے نوٹی فکیشن کے بعد آئی ایس پی آر کی جانب سے رپورٹ کو مکمل قرار دیتے ہوئے اپنا ٹویٹ بھی واپس لیا گیا تھا تاہم سول اور عسکری اداروں کے درمیان معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہونے کے بعد اپوزیشن کی تنقید جاری ہے۔ ۔دوسری طرف وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خا ن نے کہاکہ  سول ملٹری تعلقات سنجیدہ موضوع ہے ،اس پر سیاست نہیں ہونی چاہئے نہ تماشا بنایا جانا چاہئے ٗ ڈان لیکس کا اتنا مسئلہ نہیں تھا جتنا بنادیا گیا ٗ اب معاملہ ختم ہوچکا ہے اس پر بیان بازی حیران کن نہیں پریشان کن ہے ٗ سول ملٹری تعلقات انتہائی حساس معاملہ ہے اس پر ہیجان انگیزی اور بیان بازی کی ضرورت نہیں ۔ جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ گزشتہ چند روز سے وزارت داخلہ میں طویل میٹنگز کر رہے ہیں جس کے بارے میں میڈیا کو بھی پریس ریلز کے ذریعے آگاہ کرتے رہتے ہیں انہوں نے کہا کہگزشتہ ایک ڈیڑھ سال کیلئے گلگت بلتستان جانے کیلئے این او سی ضروری بنا دیا گیا تھا

اس حوالے سے میں نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے بات کی کہ وہ وہاں سیاحت کیلئے جانیوالوں کو این او سی نہیں لینا پڑے گا تاہم غیر ملکیوں ٗ این جی اوز ٗ پراجیکٹ پر کام کرنیوالوں کو این او سی کی ضرورت ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ میں بلاک شناختی کارڈ تین لاکھ 53 ہزار تھے اس میں کئی پاکستانی بھی شامل تھے جن کا کوئی ریکارڈ نہیں تھا ہم نے تمام امور کا جائزہ لیا اور ایک لاکھ 74 ہزار غیر ملکیوں کے شناختی کارڈ منسوخ کر دیئے گئے ہیں جبکہ 33 ہزار پاسپورٹ منسوخ کئے گئے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…