اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کو سیاسی منظر نامے سے ہٹانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں،ملک میں دہشتگردی کی بڑی لہر آنیوالی ہے جس میں جوڈیشری، میڈیا ہائوسز اور سیاستدانوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ
عمران خان کو سیاسی منظرنامے سے ہٹانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ پی ٹی آئی چیئرمین کو نا اہلی کی صورت میں یا کسی اور طرح سیاسی منظر نامے سے ہٹا یا جا سکتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ میں ملک میں دہشتگردی کی بڑی لہر آتی محسوس کر رہا ہوں جس میں جوڈیشری، میڈیا ہائوسز ، صحافیوں اور سیاستدانوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ حکومت اور دیگر سیاسی جماعتوںکے سنجیدہ حلقوں میں مائنس عمران خان کے بعد کی صورتحال زیر بحث ہے۔عمران خان کو سیاسی منظر نامے سے ہٹانے کیلئےملک میں اور ملک سے باہر کہیں بہت تیزی سےکام اور پلاننگ ہو رہی ہے جس میں اندرونی اور بیرونی فیکٹر دونوں ملوث ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان مائنس چاہنے والے پی ٹی آئی مائنس نہیں چاہتے وہ عمران خان کے بغیر پی ٹی آئی کو سیاسی منظر نامے پر دیکھنا چاہتے ہیں۔حکومت اور دیگر سیاسی جماعتوںکے سنجیدہ حلقوں میں مائنس عمران خان کے بعد کی صورتحال زیر بحث ہے۔عمران خان کو سیاسی منظر نامے سے ہٹانے کیلئےملک میں اور ملک سے باہر کہیں بہت تیزی سےکام اور پلاننگ ہو رہی ہے جس میں اندرونی اور بیرونی فیکٹر دونوں ملوث ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان مائنس چاہنے والے پی ٹی آئی مائنس نہیں چاہتے وہ عمران خان کے بغیر پی ٹی آئی کو سیاسی منظر نامے پر دیکھنا چاہتے ہیں۔