اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پانامہ جے آئی ٹی سے بچنے کیلئے وزیراعظم نواز شریف نے پلان ترتیب دے دیا، غیر ملکی دوروں کا آغاز جلد کر دیا جائے گا، سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعودکا نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ پانامہ جے آئی ٹی سے بچنے کیلئے وزیراعظم محمد نواز شریف
نے پلان ترتیب دے دیا ہے اور اس سلسلے میں ان کے غیر ملکی دوروں کو شیڈول کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم ہائوس فون کرکے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم پہلے چین کا دورہ کریں گے اوربعد ازاں سعودی عرب میں ہونے والی اسلامک کانفرنس میں شرکت کریں گے جہاں ان کی امریکی صدر سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دورے ایسے وقت میں کئے جارہے ہیں جب ڈان اورپانامہ لیکس کی تلوار ایک ساتھ وزیراعظم کے سر پر لٹک رہی ہیں۔