اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے آئے روزوزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازکے عام انتخابات میں حصہ لینے کی خبریں آرہی ہیں ۔منگل کے روزوزیرمملکت عابدشیرعلی نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مریم نوازعام انتخابات میں حصہ لیں گی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی اوکاڑہ سے ضمنی الیکشن لڑنے کی متوقع خبروں پر پیپلز پارٹی نے بھی ان
کے مقابلے میں اوکاڑہ سے منظور احمد وٹو کی صاحبزادی جہاں آراء وٹو کو ضمنی الیکشن لڑوانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اگرن لیگ نے اوکاڑہ سے اپنے رکن قومی اسمبلی سے استعفی لیکروہاں سے مریم نوازکوالیکشن لڑوایاتوان کامقابلہ جہاں آراء وٹو سے ہوگا۔سیاسی ماہرین کے مطابق اگراس اوکاڑہ میں ضمنی انتخابات میں مریم نوازاور جہاں آراء وٹوکے درمیان مقابلہ ہواتویہ ایک کانٹے دارمقابلہ ہوگاکیونکہ مریم نوازکاتعلق بھی ایک سیاسی گھرانے سے ہے تو جہاں آراء وٹوبھی منظو ر وٹوکی صاحبزاد ی ہیں اورمنظوروٹونے بھی ایک مرتبہ پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کرصرف گیارہ نشتیں ہونے کے بائوجود شریف خاندان سے پنجاب کی وزارت اعلی چھین لی تھی ۔سیاسی ماہرین کاکہناہے کہ جہاں آراوٹوکی اوکاڑہ میں پوزیشن بہت مضبوط ہے جس کے پیش نظرحکومت کواس مقابلے میں ٹف ٹائم ملے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم نوازشریف نے اوکاڑہ میں جلسہ عام سے خطاب کیاتھااورکئی بڑے منصوبوں کااعلان بھی کیاتھا۔سیاسی ماہرین کاکہناہے کہ جہاں آراوٹوکی اوکاڑہ میں پوزیشن بہت مضبوط ہے جس کے پیش نظرحکومت کواس مقابلے میں ٹف ٹائم ملے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم نوازشریف نے اوکاڑہ میں جلسہ عام سے خطاب کیاتھااورکئی بڑے منصوبوں کااعلان بھی کیاتھا۔