سرگودھا (آئی این پی ) ضلع بھر میں امسال ماہ مئی کے پہلے ہفتہ تک جرائم کی شرح میں بدستور ریکارڈ اضافہ نے ضلعی پولیس کی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ پولیس کے تمام تر دعوؤں کے باوجود جرائم میں کمی کی بجائے ریکارڈ اضافے نے شہریوں کو عدم تحفظ کا شکار بنادیا۔ اندرون شہر اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی سینکڑوں وارداتوں کا نان سٹاپ سلسلہ جاری ہے۔
تاہم ماہ مئی کے پہلے ہفتہ تک اس سال پولیس کرائم رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں موٹر سائیکل چوری 156 سرقہ بالجبر کی 147 راہزنی کی 32 نقب زنی چوری کی 150 سے زائد وارداتوں کے علاوہ خواتین کی آبروریزی کی 32 خواتین کے اغواء کی 127 خواتین کی بے حرمتی کی 57 وارداتوں سمیت ضلع بھر میں کل 5316 مقدمات کا اندراج کیا گیا جو گذشتہ سال 4717 تھے۔ علاوہ ازیں بچوں اور بڑوں کے 51 اغواء کے مقدمات بھی ان میں شامل ہیں جو گذشتہ سال کی نسبت ریکارڈ زائد ہیں۔