لاہور(نیوزڈیسک)افغانستان کو سبق سکھانے کیلئے ذوالفقارعلی بھٹو نے اپنے دورمیں ایسا کیا کام کیاتھا کہ افغانستان کے ہوش ٹھکانے آگئے تھے؟حیرت انگیزانکشاف،تفصیلات کے مطابق بریگیڈیئر (ر) محمود شاہ نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیزی کوئی نئی بات نہیں ، افغان تو اپنی مٹی سے بھی
پیار نہیں کرتے وہ ہمارے کیسے ہوسکتے ہیں؟، ہم 30 لاکھ افغان مہاجرین پال رہے ہیں لیکن یہ لوگ یقین کرنے کے قابل نہیں۔ ذوالفقار بھٹو کو افغانوں کی سمجھ تھی اوراسی لئے انہوں نے کابل میں اپنا ہائی کمیشن بند کر دیا اور اسلام آباد سے افغان سفارتی عملہ کوبھی واپس بھیج دیا جس کے بعد کابل گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوا تھا۔