اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سی پیک منصوبہ پاکستان کے مستقبل کا ٹرننگ پوائنٹ ہے اور بھارت کی جانب سے اس کے خلاف شروع سے ہی پراپیگنڈا جاری ہے ۔ اب تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں چینی سفیر کے بیان کے حوالے سے پاکستان نے چینی سفارتخانے سے وضاحت طلب کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں چینی سفیر کی جانب سے سی پیک کا نام تبدیل کرنے کے مبینہ بیان پر پاکستان کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ ایک بھارتی اخبار کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ چینی سفیر نے کہا ہے کہ بھارتی تحفظات پر سی پیک کا نام تبدیل ہوسکتا ہے۔ پاکستان نے اس حوالے سے چینی سفارتخانے سے وضاحت طلب کی ہے۔ چینی سفارتخانے کو بھارت میں چینی سفیر کے بیان کی وضاحت کیلیے خط لکھ دیا گیا ہے۔