پاک افغان سرحد ،قبائلی عمائدین کو تفصیلی بریفنگ ،افغانستان کیا کررہاہے؟آگاہ کردیاگیا

7  مئی‬‮  2017

چمن (آئی این پی )پاک افغان سرحد باب دوستی گیٹ کے مقام پر سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ آفیسران کی جانب سے بارڈر منیجمنٹ پر قبائلی عمائدین کو تفصیلی بریفنگ پاکستانی حکومت کی جانب سے مسافروں اور تاجروں کو ہرقسم کی سہولیات فراہم کرنے کی مکمل کوشش کی گئی ہیں پید ل آمدروفت کیلئے استعمال ہونے والے راستوں کی وسعت کا فلیگ میٹنگ میں افغان حکومت کے ساتھ بارہا تجاویز دی گئی ہیں مگر تاحال کوئی قدم نہیں اٹھایاگیا۔

تفصیلات کے مطابق چمن پاک افغان سرحد باب دوستی پر پیدل آمدروفت میں مقامی تاجروں اور مسافروں کو مشکلات کے حوالے سے سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ آفیسران اور قبائلی عمائدین پر مشتمل جرگے کے اراکین کو مکمل بریفنگ دی گئی بریفنگ فرنٹیئرکو ر ایف سی کے باب دوستی قلعہ کے کرنل چنگیز نے دی جنہوں نے پاک افغان سرحد پر ایگزٹ پوائنٹ پر مختلف مقاما ت پر دی اس موقع پر انہوں نے قبائلی عمائدین کے جرگے کو فرنٹیئر کور کی جانب سے قائم ایمرجنسی ہسپتال اور دیگر سہولیات کے ساتھ ساتھ نئے کاغذات کی مکمل جانچ پڑتال کیلئے سہولیات بھی دی گئی ہیں جو شام پاک افغان سرحد کے بندش کے بعد بھی ڈیڑھ گھنٹے تک کھلا رکھا جاتاہیں جبکہ انہوں نے مزید بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پاک افغان سرحد پر پاکستان کی طرف سے مسافروں اور تاجروں کیلئے ہرقسم کی سہولیا ت دی جارہی ہے اور پینے کے صاف پانی اور دیگر ہرطرح کے سہولیات دی گئی ہیں جبکہ پاک افغان سرحد پر پیدل آمدروفت کیلئے دخول اور اخراج تنگ راستے کے باعث عورتوں اور مردوں کے ایک ہی راستے کے باعث تاجروں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کیلئے پاک افغان سرحد پر کئی بار فلیگ میٹنگ میں اس ایشو کو افغان حکام کے سامنے اٹھایاگیا ہیں اور ان سے درخواست کی گئی ہیں کہ راستے کو وسعت دیاجا ئے تاکہ عوام اور مسافروں کو آنے جانے میں سہولیات میسر ہو

پاک افغان سرحد باب دوستی کے مقام پر کئی مقامات پر بریفنگ دینے کے بعد پاک افغان سرحد پر باب دوستی گیٹ قلعے میں قبائلی عمائدین کے جرگے اور چیمبر آف کامرس کے وفد کو کمانڈنٹ کرنل عثمان نے پاک افغان بارڈر کے صورتحال پر بھی مکمل بریفنگ دی انہوں نے اس موقع پر کہاکہ سرحد پر غیر قانونی نقل وحمل کو روکنے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں جس میں جدید بائیومیٹرک سسٹم کی تنصیب بھی شامل ہے اور ہم افغانستان کے حکومت سے بھی اسطرح کے اقدامات اٹھانے کی درخواست کرتے ہیں تاکہ پاک افغان سرحد پر ہرقسم کی غیر قانونی نقل وحمل کو روکنے میں آسانی ہو اور باہمی تعاون سے ہی دہشت گردی کی روک تھام ممکن ہے جبکہ پاک افغان سرحد پر مسافروں کیلئے ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ پاک افغان سرحد صبح آٹھ بجے سے لیکر شام پانچ بجے تک کھلا رہتاہے جبکہ جدید بائیومیٹرک سسٹم شام کے چھ بجکر تیس منٹ تک کھلا رہتاہے جو کہ مسافروں اور تاجروں کی سہولت کیلئے کھلا رکھاگیاہے جبکہ صبح کے آٹھ بجے کے وقت تاجروں کیلئے باب دوستی کھول دیاجاتا ہے اور ان کو پہلے جانے دیاجاتاہے

جبکہ دس بجے کے بعد سے فیملیز کو جانے دیاجاتاہے تاکہ ان کوپاکستان جانے میں آسانی ہو کیونکہ ان کے کاغذات کی چیکنگ بھی مکمل طریقے سے کی جاتی ہے اس موقع پر پاک افغان سرحد زیرو پوائنٹ پر قائم دیہات مکینوں نے سوال اٹھایاکہ آئندہ مردم شماری میں ہمارے علاقوں کے مکینوں کوسہولیات دی جائے اور ہمارے علاقے کی خانہ ومردم شماری میں حائل رکاؤٹوں کو دور کرنے کیلئے اقدامات اٹھایاجائے جس پر کمانڈنٹ کرنل عثمان نے کہاکہ مردم شماری وخانہ شماری میں بارڈر زیروپوائنٹ پر قائم دیہات جس کے پا س بھی قومی دستاویزات ہو ان کو ہرقسم کی سہولیات دی جائے گی ۔اور جو پاکستان کے ایریا کے رہائشی ہے ان کی مردم شماری و خانہ شماری ہوگی اس حوالے سے دیگر ضروری اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے ۔

جبکہ قبائلی عمائدین کے جرگے میں حاجی باچاخان اچکزئی ،حاجی فیض اللہ خان نورزئی ، حافظ عزیز اللہ عزیزی ، ہاشم اچکزئی ،حاجی ابراہیم کونسلر ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر مراد خان ،ضلعی جنرل سیکرٹری عطاء اللہ اچکزئی ، پاسبان وطن کے چیئرمین سید علی شاہ اچکزئی ،سابق چیئرمین حاجی ندا ،ملک عبدالخالق اچکزئی ،حاجی بختیار اچکزئی اور دیگر قبائلی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی دریں اثناء پاک افغان بارڈر پر پاکستان وافغانستان کے سیکورٹی فورسز کے درمیان فلیگ میٹنگ کے بعد پاک افغان بارڈر کے دورانیہ کو بڑھایاگیا جس کے مطابق پاک افغان بارڈر صبح سات بجکر تیس منٹ سے لیکر شام چھ بجے تک کھلا رہے گا ۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…