بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جولائی میں کیا ہونے والا ہے ؟ سینئر سیاستدان کی تہلکہ خیز پیش گوئی

datetime 7  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(این این آئی)صوبائی وزیر صنعت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی بن گئی ہے ٗ جولائی میں بڑے اہم فیصلے ہونگے۔آئی بی اے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے وزیر صنعت منظور حسین وسان نے کہا کہ جے آئی ٹی بن گئی ہے ٗجولائی میں بڑے اہم فیصلے ہونگے کچھ لوگ رہیں گے کچھ تبدیل ہوجائیں گے اور جو رہیں گے انہیں بھی تبدیل کیا جائیگا ٗجولائی میں بہت اہم چیزیں ہونگی

جولائی میں ان کا اقتدار خطرے میں ہوگا وہ جابھی سکتے ہیں اور ان کی جگہ کوئی اور بھی آسکتا ہے۔منطور وسان نے کہا کہ نوازشریف کے سامنے جب بھی اجلاسوں میں سندھ یا سندھ کے حقوق کی بات کرتے ہیں تو جلسے جلوس کا بہانہ کر کے بھاگ جاتے ہیں مگر وہ ایک نہ ایک دن تو پھنسیں گے،ہمارے ہاتھوں سندھ میں کئی ایسے دیہات اور صنعتیں ہیں جن کو گیس کی ضرورت ہے مگر کنکشن نہیں دیئے جارہے ہیں جبکہ اٹھارہویں ترمیم کے تحت جس صوبے سے جو چیز نکلتی ہے اس پر پہلا حق اس کا ہوتا ہے اور وہ پہلے اپنی ضروریات پوری کرتا ہے مگر ہم گیس 75 اور تیل 50 فیصد سے زیادہ پیدا کرتے ہیں مگر ہمیں حق نہیں دیا جا رہا ہے انہوںنے کہاکہ الیکشن میں صوبوں میں پیپلزپارٹی،تحریک انصاف اور ن لیگ میں مقابلہ ہوگا مگر ان میں پیپلزپارٹی جیتے گی ان کا کہنا تھا کہ جب انڈیا کے بزنس مین سے ملاقاتیں ہونگی اور ایسے اقدامات ہونگے تو شکوک وشبہات بڑھیں گے،ہم جمہوریت کو چلتے دیکھنا چاہتے ہیں اور 2018 میں الیکشن چاہتے ہیں مگر ایسے اقدامات شکوک وشبہات بڑھاتے ہیں حالانکہ ہمارے دور میں تو شہباز شریف نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف دھرنا دیا تھا مگر ہم جہوریت کو چلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ تحقیق پر بھی توجہ دی جانی چاہئے اس سے بڑھ کر کیا بات ہوگی کہ ہمارے ملک میں ذہین طلباء بھی موجود ہیں

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…