اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف پر بڑے پیمانے پر چندے کی رقم خردبرد کرنے کا الزام، سرگرم کارکنان کا تحقیقات کا مطالبہ

datetime 6  مئی‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک رپورٹ کے مطابق عمران خان کے قریبی دوست اور اِنکے معاون نے نمل کالج میانوالی اور شوکت خانم کینسر ریسرچ ہسپتال کے نام پر اکٹھے کئے گئے چندے کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے ، تحریک انصاف کے اندرونی ذرائع نے اِس خبر کی تصدیق کی ہے کہ عمران خان کے مشیر اور یوکے اور یورپ کے تحریک انصاف کے اہم رہنما صاحبزادہ جہانگیر چیکو اور انکی معاون عائشہ جمیل نے نمل /شوکت خانم کے بنک اکاؤنٹس میں ایک پیسہ بھی نہیں بھیجا گیا ،

بلکہ آکسفورڈ سٹریٹ اور پیرس اور دبئی میں عیاشی اور خریدوفروخت پر استعمال کر لئے گئے ہیں ۔ سنٹرل لندن میں واقع نواب ریسٹورنٹ میں 13مئی 2016کو تقریب کا انعقاد کیا گیا جو تین گھنٹے جاری رہی، جس میں پاکستان سے عمران خان نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اور اپنے اظہار خیال میں چندے کی اپیل بھی کی۔ عشائیہ کے رات عائشہ جمیل نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ عمران خان کے ساتھ نمل کالج کیلئے 100K پاؤنڈچندہ جمع کر لیا گیا ہے، مگر نمل کالج فنڈ ریزنگ کمیٹی یوکے اور پاکستان نے بتایاکہ 100K پاؤنڈمیں سے ایک پیسہ موصول نہیں ہوا،اوگنائزرز کا کہنا تھا کہ تمام رقم عشائیے کے اہتمام پر خرچ کر دی گئی ہے ۔ پی ٹی آئی یورپ کی لیڈرشپ اور اِن کے شراکت دار اور پی ٹی آئی پاکستان کے آفس کے ذمہ داران کے مابین طے پائے گئے معاملات کے بعد نمل کالج کمیٹی کو دو ٹوک آگاہ کر دیا گیا تھا کہ اِس معاملے کا مزید تعاقب نہیں ہونا چاہیے ۔ عائشہ جمیل جو کہ لند ن میں ایک قانونی فرم سے وابستہ ہیں اور صاحبزادہ جہانگر کو شوزکاز نوٹس جاری کئے گئے مگر دونوں نے جواب دینے کی زحمت نہیں کی ۔چونکہ چیکو جہانگر کی عمران خان سے خاص قربت ہے اور انیل مسرت سے بھی اچھے تعلقات استوار رکھے ہوئے ہیں ، اس لئے بڑی خیراتی رقم کے خردبرد کے باوجود احباب عمران خان کے سامنے اچھی ساکھ رکھتے ہیں ۔ مزید براں عمران خان نے تادیبی کمیٹی کو دونوں کے خلاف مزید کاروائی سے بھی روک دیا۔

یاد رہے انیل مسرت وہی شخصیت ہیں جنہوں نے انیل کپور اور اس کی فیملی کی شادی تقریب کی میزبانی کی تھی اور عمران خان کو بھی مدوح کیا تھا۔ پی ٹی آئی کے اندرونی ذرائع نے شکایات کی کہ چندے میں جمع کی گئی 100,000 پاؤنڈکی بڑی رقم بارے حقائق نہیں بتائے جا رہے،عطیہ دہندگان نے عائشہ جمیل سے رابطہ کیا تو انہیں کہا گیا کہ انہیں تو شکرگزار ہونا چاہیے کہ انہیں عمران خان سے خصوصی طور پر ملاقات کا موقع فراہم کیا گیا ہے ۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پی ٹی آئی کے سینئر اکاؤنٹنٹ نے بتایا ہے کہ ٹوئیٹر پیغام میں 100K پاؤنڈکی تصدیق کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر عائشہ جمیل نے نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے فون بند کردیا ۔دلچسپ بات یہ کہ پی ٹی آئی یوکے کے رہنماؤں جن میں انیل مسرت،بیرسٹر وحید اقبال اور امجد خان شامل ہیں ، نے نمل کالج اور کینسر ہسپتال کیلئے 5K پاؤنڈفی کس دینے کا بھی اظہار کیا ،معلوم ہوا ہے کہ بعدازاں موصوف نے رابطے نہیں کئے۔مگر ان سیاسی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ انہوں نے عمران خان کو براہ راست یہ رقم دے دی ہے ،

پی ٹی آئی کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیریٹی کمیشن ہی اس معاملے کا ختم کر سکتی ہے کہ یہ واضح کر کے کہ آیا یہ شخصیات رقم ادا کرچکیں ہیں ؟عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے فنڈ ریزنگ کی رقم غرباء اور مساکین تک پہنچ چکی ہے لیکن 1000K پاؤنڈکی کرپشن اورغلط استعمال بھی عمران خان کیلئے خود ایک بہت بڑا سوال ہے،پی ٹی آئی کے اندورنی ذرائع کا کہنا ہے کہ فنڈ کے غلط استعمال کا معاملہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اُٹھایا جا سکتا ہے اور ممکن ہے یہ معاملہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپنے منقی انجام کو پہنچ جائے۔تحریک انصاف کے ایک سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ جہانگیر یوکے میں مالی فراڈ میں ملوث رہاہے ،اور بلوں اور واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث دیوالیہ قراردیا جا چکا ہے ، انکشاف کیا گیا ہے کہ صاحبزادہ جہانگیر اور دیگر رہنما شوکت خانم، نمل کالج اور پی ٹی آئی کے نام پر اکٹھے کئے گئے چندے پر گزارہ کرتے

https://twitter.com/aisha_jamil/status/731270960448458752

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…