بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

اوکاڑہ ،وزیراعلی پنجاب کا گندم خریداری کے مرکزکااچانک چھاپہ،عملہ غائب ،انتظامیہ لاعلم نکلی ، غریب کسان کی محنت کی کمائی پٹواری یا تحصیلدار مافیا کو ہڑپ کرنے نہیں دوں گا،شہبازشریف

datetime 6  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اوکاڑہ کے علاقے ہیڈسلیمانکی میں گندم خریداری مرکز پر اچانک چھاپہ مارااوروزیراعلیٰ بغیر پروٹوکول کے عام کار میں بیٹھ کر گندم خریداری مرکز پہنچے۔انتظامیہ اورپولیس وزیراعلیٰ کے اس اچانک دورے سے لاعلم رہی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے گندم خریداری مرکز کے باہر ٹرک اورٹرالیوں کی قطاروں کا سخت نوٹس کانوٹس لیا

جبکہ وزیراعلیٰ کی دورے کی اطلاع پرگندم خریداری کا عملہ غائب ہوگیا۔وزیراعلیٰ نے کاشتکاروں کی جانب سے باردانہ نہ ملنے کی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی انکوائری کا حکم دیا۔اس موقع پروزیراعلی شہبازشریف نے کہاکہ میں اپنے کاشتکار بھائیوں کی خدمت کیلئے یہاںآیا ہوں ۔جس نے آپ سے زیادتی کی ہے وہ بچ نہیں پائے گا۔انہوں نے کہاکہ غریب کسان کی محنت کی کمائی پٹواری یا تحصیلدار مافیا کو ہڑپ کرنے نہیں دوں گا۔وزیراعلیٰ نے کاشتکاروں کی فائلیں بدلنے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیاہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ آپ کے ساتھ ہر قیمت پر انصاف ہوگا۔انہوں نے کہاکہ آپ میرے بھائی ہیں جس نے گڑ بڑ کی ہے اسے نہیں چھوڑوں گا۔شہبازشریف نے ڈی پی او کو تھانہ حویلی لکھا کے حوالے سے کاشتکاروں کی شکایات کے بارے میں انکوائری کرنے کی ہدایت کہ ۔ وزیراعلی نے انتظامی افسروں کو کہاکہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ یہ واقعہ آپ کے علم میں نہیں ۔شہبازشریف نےڈپٹی کمشنر اورڈی پی اوکو اپنی نگرانی میں کاشتکاروں کو باردانہ کی فراہمی یقینی بنانے اور کاشتکاروں کی کھڑی گاڑیوں سے گندم جلداتارنے کے احکامات جاری کئے۔وزیراعلیٰ نے کاشتکاروں کی جانب سے باردانہ نہ ملنے کی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی انکوائری کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ کسان بھائیوں کے ساتھ ہر قیمت پر انصاف ہوگا۔انہوں نے کہاکہ آپ میرے بھائی ہیں جس نے گڑ بڑ کی ہے اسے نہیں چھوڑوں گا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…