اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم نواز شریف اور بھارتی سٹیل ٹائیکون سجن جندال کی خفیہ ملاقات کے معاملے پر قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرا دی جس میں معاملہ کو فوری طور پر ایوان میں زیر بحث لانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی کاروباری شخصیت سجن جندال کی خفیہ ملاقات کا معاملہ پر قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کروا دی۔
تحریک التوا پر ممبران قومی اسمبلی نوید قمر، ڈاکٹر نفیسہ شاہ، اعجاز حسین جاکھرانی، عزرا فضل پیچو، شازیہ مری، نواب محمد یوسف تالپور اور بیلم حسنین کے دستخط ہیں ۔ تحریک التواء کے متن میں وزیراعظم نوازشریف اور سجن جندال کے درمیان مری میں ہونے والی خفیہ ملاقات پر سوال اٹھایا گیا اور کہا گیا ہے کہ اس ملاقات کے مری کے مقام پر انعقاد کیلئے بہت سے پروٹوکول قوانین میں لچک پیدا کی گئی۔ سرکاری طور پروضاحت بھی نہیں کی گئی۔