اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ڈان لیکس کا ڈراپ سین،اہم وفاقی وزیر نے حیرت انگیزاعلان کردیا

datetime 5  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سول ملٹری تعلقات میں ہر دور میں بہتری آرہی ہے ، ایک ٹوئٹ تعلقات میں دراڑ کا باعث نہیں بن سکتی، جہاں تک میرے علم میں ہے ڈان لیکس کا معاملہ حل ہوچکا ہے، ہر معاملے کو حل کرنے کیلئے سب سے زیادہ ذمہ داری منتخب حکومت پر عائد ہوتی ہے، خطے کے سب سے زیادہ تجربہ کار سیاستدان میاں نواز شریف ہیں، نواز شریف پر الزامات نئے نہیں یہ الزامات ہر دور میں لگتے رہے

بس فرق یہ ہے کہ مخالف کھلاڑی ہر دور میں بدلتے رہے،سیاسی جماعتیں آنے والے عام انتخابات کیلئے مہم چلا رہی ہیں ۔ وہ جمعرات کو نجی ٹی وی میں گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان آگ سے کھیل رہے ہیں یہ نہ ہو کہ ہمیں گراتے گراتے وہ خود گڑھے میں گرجائیں ، افتخارچودھری عدلیہ کی آزادی میں ہماری پارٹی کی واضح پیش رفت بھول گئے، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی میں اپوزیشن بننے کی جنگ ہے اور اس وقت وہ سڑکوں پر سیاسی پوائنٹ سکورننگ کے ساتھ ساتھ آنے والے انتخابات کیلئے مہم بھی چلا رہے ہیں ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 75 فیصد تک منصوبوں پر کام مکمل کر چکے ہیں ، الیکشن کا سال ہمیشہ مشکل ہوتاہے اگر مسائل نہ ہوتے تو کچھ اور ہوتا۔انہوں نے کہا کہ حنیف عباسی کی عمران خان کے خلاف درخواست رد عمل ہے، ہمارے خلاف تین تین عدالتیں لگائی گئیں اب انکو ایک عدالت میں بھی جواب دینا مشکل لگ رہاہے ۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ذمہ داری کا مظاہرہ مشرف کو راستہ دے کر بھی کیا گیا ، عسکری قیادت جمہوریت کی بقا چاہتی ہے۔سعد رفیق نے کہا کہ ایک ٹوئٹ تعلقات میں دراڑ کا باعث نہیں بن سکتی، سول ملٹری تعلقات میں جنرل(ر) اشفاق پرویز کیانی کے دور سے لیکر جنرل (ر) راحیل شریف کے دور تک اور اب جنرل قمر جاوید باجوہ کے دور تک ہر دور میں بہتری آرہی ہے اور الحمد اللہ ہماری عسکری قیادت کے مائنڈ سیٹ میں تبدیلی آئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک میرے علم میں ہے ڈان لیکس کا معاملہ حل ہوچکا ہے، ہر معاملے کو حل کرنے کیلئے سب سے زیادہ ذمہ داری منتخب حکومت پر عائد ہوتی ہے اور ہر معاملے میں لچک کا مظاہرہ سیاستدانوں کو ہی کرنا پڑتا ہے جو کہ ہم کر رہے ہیں خطے کے سب سے زیادہ تجربہ کار سیاستدان میاں نواز شریف ہیں، نواز شریف پر الزامات نئے نہیں یہ الزامات ہر دور میں لگتے رہے بس فرق یہ ہے کہ مخالف کھلاڑی ہر دور میں بدلتے رہے، گزشتہ ادوار میں عدلیہ میں کچھ سیاسی لوگ بیٹھے تھے جن کی وجہ سے ہمیں مسائل کا سامنا کرنا پڑا ، افتخار چوہدری بھی ایک سیاسی جج تھے ۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ سیاسی جماعتیںآنے والے عام انتخابات کیلئے مہم چلا رہی ہیں

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…