بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

آئندہ عام انتخابات،چیف الیکشن کمشنر نے اہم اعلان کردیا

datetime 4  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (آئی این پی ) چیف الیکشن کمشنر پاکستان جسٹس (ر) سردار محمد رضانے کہا ہے کہ ا لیکشن 2018ء کو مزید شفاف بنانے کے لیے باقاعدہ مانیٹرنگ ونگ تشکیل دیا گیا ہے جو الیکشن کے ہر مرحلے میں ہر جگہ بھرپور مانیٹرنگ کرے گا۔اور اپنی رپورٹ فوری طور پر الیکشن کمیشن کو دے گا۔ریجنل الیکشن کمشنر ز کا ڈویڑن کی سطح پراس میں کلیدی کردار ہو گا۔ اپنی رپورٹ فوری طور پر الیکشن کمیشن کو دے گا

وہ جمعرات کو پشاور سروسز کلب میں آئندہ عام انتخابات کے حوالہ سے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے خیبر پختونخوا اور قبائیلی علاقوں کے تمام ریجنل الیکشن کمشنرز، ڈسٹرکٹ و ایجنسی الیکشن کمشنرز اور الیکشن آفیسرز کے ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد، صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخواپیرمقبول احمدسمیت الیکشن کمیشن کے سینئرافسران نے بھی شرکت کی۔ چیف الیکشن کمشنر نے حکومت پاکستان کو متوجہ کرتے ہوئے اپیل کی کہ دوسرے محکموں کی طرح الیکشن کمیشن کے ملازمین کی تنخواہوں میں بھی فی الفور خاطر خواہ اضافہ کیا جائے جوکہ نہایت لگن سے اپنا قومی فریضہ نبھا رہے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ 2013 کے عام انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن اور جوڈیشل کمیشن کی طرف سے کچھ تحفظات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے جس کے اہم نکات میں افسران اور پولنگ اسٹاف کی تریبت بھی شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ فیڈرل الیکشن اکیڈیمی میں الیکشن کمیشن کے تمام افسران کی ٹریننگ کاسلسلہ چندماہ سے مستقل بنیادوں پرشروع ہے۔ابھی حال ہی میں الیکشن کمیشن نے ملک کے تمام پولنگ سٹیشنزکا جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم سروے کا کام تقریباً مکمل کر لیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ جن علاقوں کی انتخابی فہرست میں خواتین کے ووٹ مردوں کی نسبت کم ہیں اس پر بھی کام جاری ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے اس موقع پر بتایا کہ عنقریب ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کا کام بھی شروع ہونے والا ہے اس کے لیے بھی آپ تیاری کر لیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں مردم شماری کا کام جاری ہے عنقریب اس سلسلے میں ہماری ذمہ داریاں بھی شروع ہونے والی ہیں۔انہوں نے کہا کہ رزلٹ مینجمنٹ سسٹم (آر۔ایم۔ایس) نئے آنے والے قانون الیکشن 2017 کے تحت لازمی قرار دیا جا چکا ہے۔آپ اس سسٹم کو سمجھیں اور اس کا الیکشن 2018 میں بھرپور استعمال کریں۔انہوں نے اس موقع پر یہ بھی بتایا کہ چاروں صوبوں میں ریجنل الیکشن کمشنرز/ ضلعی الیکشن کمشنرزاور ایجنسی الیکشن کمشنر صاحبان کے دفاتر تبدیل کیے جا رہے ہیں۔ نئی عمارات لی جار ہی ہیں تاکہ وہ بہتر ماحول میں بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں۔اچھی اور جدید duty Heavyگاڑیاں بھی تمام فیلڈافسران کو مہیا کی جار ہی ہیں اور آفس فرنیچر اور دوسرا سامان بھی تبدیل کیا جا رہاہے۔سٹرانگ روم اور سٹور بھی ڈویڑن کی سطح پر بنائے جا رہے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان نے کہا کہ ڈسڑکٹ ووٹرایجوکیشن کمیٹیوں کو بھی فعال کیا جار ہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولنگ سٹاف کو الیکشن کمیشن کے تابع کیا جا رہا ہے انتظامی اور معاشی خود مختاری بھی حاصل ہونے والی ہے۔تما م ڈپٹی کمشنر ز /پولیٹکل ایجنٹ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز پرالیکشن کمیشن کیساتھ تعاون کویقینی بنایاجارہاہے اس سے پہلے صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا پیر مقبول احمد نے تفصیلی بریفنگ دی۔ جبکہ چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان کے خطاب کے بعد سیکرٹری الیکشن کمشن نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہارون شینواری کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دی۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات بھی دئے۔ انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کے انعقاد کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…