لاہور(آئی این پی) محکمہ تعلیم نے گرمیوں کی چھٹیوں کی یکمشت فیسیں لینے والے سکول مالکان کیخلاف شکایات کے اندراج کیلئے شکایت سیل قائم کر دیا۔ذرائع کے مطابق یکمشت فیس لینے والے سکولوں کو بھاری جرمانہ یا لائسنس بھی منسوخ کیا جا سکتا ہے محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ کسی سکول کو یکمشت فیسیں وصول کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سکول انتظامیہ کو ایک،
ایک ماہ کرکے تین ماہ کی فیسیں وصول کرنے کی اجازت ہوگی۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سکول مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی یکمشت فیس وصول کرنے پر والدین 080002345 پر رابطہ کرکے شکایات درج کراسکیں گے۔ والدین سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکشن اتھارٹی کے دفتر میں بھی اپنی شکایات جمع کراسکیں گے۔