ہفتہ‬‮ ، 29 جون‬‮ 2024 

’’وزیراعظم کے احکامات سرآنکھوں پر‘‘ ان علاقوں میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ طویل ہی رہے گا،وزارت پانی وبجلی کے احکام نے صاف صاف انکارکردیا

datetime 3  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پانی وبجلی نے پیسکو میں اصلاحات کے نفاذ سے متعلق سب کمیٹی کی پندرہ نکات پر مشتمل سفارشات کی توثیق کردی ، یہ سفارشات بجلی کی ترسیل کے نطام کو بہتر بنانے ، بدانتظامی پر قابو ،پانی سے بجلی کی پیدوار کے نئے منصوبوں ، بجلی چوری کی روک تھام ، واجبات کی وصولیوں کو تیز کرنے اور بجلی فراہمی کے معاملات میں شفافیت لانے سے متعلق ہیں

مارکیٹوں و شاپنگ مالز کیلئے کمرشل ٹرانسفارمرز لگانے اور واپڈا کے غیر ضروری سب ڈویژن کو تحلیل کرنے کی بھی سفارش کردی گئی جب کہ لیسکو کے سی ای او کے مطابق غفلت بدانتظامی و کرپشن کی شکایات پر کمپنی کے ستر ملازمین کے خلاف کاروائی کی گئی ہے ، سیکرٹری پانی وبجلی یوسف نسیم کھوکھر نے قائمہ کمیٹی کو آگاہ کیا کہ صارفین کو بجلی کی فراہمی سے متعلق وزیراعظم کی ہدایات سے بجلی پیدا کرنے وبجلی کی ترسیل سے متعلق تمام کمپنیوں اور اداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے ۔ کے الیکٹرک کے معاملات پر آئندہ ہفتے وزارت میں جامع بریفنگ ہوگی ۔ بدھ کو قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین محمد ارشد خان لغاری کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے ، پیسکو ، لیسکو ، گیسکو کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی ، پیسکو میں بہتری کیلئے صاحبزادہ محمد یعقوب کی سربراہی میں کام کرنے والی سب کمیٹی کی رپورٹ کی توثیق کردی گئی ہے ۔ پیسکو میں بھرتیوں اور ترقیوں کی تفصیلات مرکزی کمیٹی میں پیش کرنے کی سفارش کی گئی ہے ، بھرتیوں اور ترقیوں کے طریقہ کار صوبے میں مختلف ڈویژن اور اضلاع کے منسلک فیڈرز کو الگ اور نئے فیڈرز کے منصوبوں کی جلد تکمیل کی سفارشات کی توثیق کر دی گئی ہے ۔ کمیٹی نے پیسکو کو تمام اضلاع میں لوڈ شیڈنگ کے شیڈول سے متعلقہ اراکین قومی اسمبلی کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

اسی طرح ہر فیڈرز کے نقصانات اور واجات کی وصولیوں کی تفصیلات پیش اور نقصا نات اور خراب فیڈرز کو تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ قائمہ کمیٹی نے پیسکو کو لوڈ منیجمنٹ کے بارے میں وفاقی حکومت کے شیڈول پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی ہے ۔ اسی طرح 220KVکے بٹ خیلہ گرڈ سٹیشن خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں ٹرانسفامرزورکشاپس قائم کرنے نوشہرہ ورکشاپ کی اپ گریڈیشن ، چکدرہ ، ککاری، گلکدہ اور بری کوٹ فیڈرز پر سست روی سے کاموں کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ مرکزی کمیٹی میں پیش کرنے کی سفارش کی گئی ۔ اسی طرح اراکین قومی اسمبلی کو صوبے میں ای ایل آر کی حکمت عملی سے آگاہ رکھنے ، بجلی کی ترسیل کو مجموعی طور پر بہتر بنانے کی کارکردگی رپورٹ کی تیاری کی ہدایت کی گئی ہے ۔ مالاکنڈ ڈویژن میں ٹرانسفارمر ز کی کمی کو دور کرنے ،صوبے کے تجارتی مراکز بالخصوص درگئی ، تیمر گرہ اور بٹ خیلہ میں مارکیٹوں و شاپنگ مالز کیلئے کمرشل ٹرانسفارمرز لگانے کی سفارش کی گئی ہے ۔ اسی طرح صوبے میں واپڈا کے غیر ضروری سب ڈویژن کو تحلیل کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔

تمام ایڈہاک ملازمین کی تفصیلات مہیا کرنے اور خالی آسامیوں کو بغیر کسی تاخیر کے پر کرنے کی سفارش کی بھی منظوری دے دی گئی ہے ۔ پیسکو حکام نے بتایا کہ بعض علاقوں میں بلز کی وصولیاں نہ ہونے کے برابر ہیں وہاں لوڈشیڈنگ طویل دورانیہ کو برقرار رکھا جائے گا اوراس معاملے میں کسی کوبھی مداخلت کی اجازت نہیں دے سکتے۔ اجلاس میں سیکرٹری پانی وبجلی نے اعتراف کیا کہ وہ تاحال کے الیکٹرک کے معاملات پر بریفنگ نہیں لے سکے ہیں ۔ آئندہ ہفتے کے الیکٹرک کی موجودہ انتظامیہ کے ساتھ اجلاس ہوگا ۔ ادارے میں نئی انتظامیہ آرہی ہے جس کے آنے سے بہتری کی توقع ہے ۔ اصل چیلنج وفاق کی طرف سے کے الیکٹرک کو 650میگاواٹ بجلی کی فراہمی کا ہے نئی انتظامیہ کے ماتحت معاملات طے پا رہے ہیں کہ الیکٹرک میں بجلی کی پیداوار اور ترسیل کو بہتر بنانا ہوگا ۔ اس حوالے سے سابقہ اتنظامیہ کی کارکردگی پرحکومت کے بجلی تحفظات تھے۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ کے الیکٹرک کی طرف سے صارفین سے 62ارب روپے سے زائد کی ناجائز اوور بلنگ کے معاملے کا جائزہ لیں گے اور اس بارے میں نیپرا، کے الیکٹرک اور وزارت میں ہونے والی خط وتقابت کا ریکارڈ منگوائیں گے ۔

انہوں نے بتایا کہ منیجمنٹ کا وزیراعظم ہاؤس میں ڈیش بورڈ لگ چکا ہے۔ یہی سسٹم وزارت میں بھی کام کر رہا ہے دیہی علاقوں میں 6شہروں میں 4گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے ۔ وزیراعظم براہ راست اس کی نگرانی کر رہے ہیں کمیٹی نے سیکرٹری پانی وبجلی کو بلوچستان کی تین اہم سیکموں میں تاخیر کی تحقیقات کی ہدایت کردی ہے لیسکو کے سی ای او نے بتایا کہ غفلت بدانتظامی و کرپشن کی شکایات پر کمپنی کے ستر ملازمین کے خلاف کاروائی کی گئی ہے ان میں ایکسین اور ایس ڈی اوز سطح کے ملازمین بھی شامل ہیں انھوں نے اعتراف کیا کہ لیسکو کو سوکے وی کے ٹرانسفارمرز کی کمی کا سامنا ہے یہ دستایاب نہ ہونے پر زائد کے وی کے ٹرانسفامرز لگادیئے گئے ۔

موضوعات:



کالم



سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی


میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…