اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ن) کو بڑا جھٹکا دیدیا، مسلم لیگ ن کے رکن سندھ اسمبلی اسماعیل راہو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ تفصیلات کے مطابق پارٹی کی صوبائی صدارت سے ہٹائے جانے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور بدین سے ایم پی اے اسماعیل راہو نے ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
اسماعیل راہو جام صادق علی اور لیاقت علی جتوئی کی کابینہ میں وزیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ اسماعیل راہو نے شرکا سے کہا کہ وہ پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے پارٹی میں شمولیت کی پیش کش کا مثبت جواب دینا چاہتے ہیں۔ شرکا نے اسماعیل راہو کے فیصلے کی توثیق کی اور مستقبل میں ان کی حمایت جاری رکھنے کا وعدہ کیا۔