منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ڈان لیکس کا ڈراپ سین،حکومت نے واضح اعلان کردیا

datetime 2  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ دو تین دن میں ڈان لیکس رپورٹ پر معاملہ حل کرلیاجائے گا،بدگمانیاں پیدا کرنیوالوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ، پاکستان کوئی معمولی ملک نہیں بلکہ نیوکلیئر پاور ہے اس کے تمام اداروں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ، تمام اداروں کو یہ بات معلوم ہونی چاہیے کہ وزیراعطم آفس نوٹیفکیشن جاری نہیں کرتا بلکہ متعلقہ ادارے جاری کرتے ہیں ،

احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم کو جب کوئی سمری بھیجی جاتی ہے تو وہ اس کی منطوری دیتا ہے ۔ وہ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس کی رپورٹ میں چار بنیادی چیزوں کی نشاندہی کی گئی ایک یہ کہ اے پی این ایس کو کہا جائے کہ وہ ڈان اخبار اور خبر دینے والے رپورٹر کے خلاف کارروائی کرے اور ایک ضابطہ اخلاق بنایا جائے جس کے تحت سیکیورٹی سے متعلق خبروں کی اشاعت کی جائے ۔ دوسرا یہ کہ پرویز رشید کو جو وزارت سے علیحدہ کیا گیا یہ اچھا اقدام تھا ، تیسرا طارق فاطمی کو ان کے عہدے سے علیحدہ کرنے کی سفارش تھی اور چوتھی سفارش یہ کی گئی کہ پرنسپل انفارمیشن آفیسر کو عہدے سے ہٹایا جائے، ۔ احسن اقبال نے کہا کہ ان چاروں سفارشات پر من وعن عمل کیا گیااور وزیراعظم نے اس کی منظوری دی ، کسی قسم کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ،کمیٹی کی طرف سے کوئی پانچویں سفارش نہیں کی گئی۔امید ہے دو تین دن میں ڈان لیکس رپورٹ پر معاملہ حل کرلیاجائے گا،بدگمانیاں پیدا کرنیوالوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ،اس بارے میں کوئی تحفظ تھا تو رابطہ کر کے بتایا جا سکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کوئی معمولی ملک نہیں بلکہ نیوکلیئر پاور ہے اس کے تمام اداروں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ، ہم اپنے طرز عمل سے ایک ذمہ دار اور بالغ نظر قوم ہونے کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ تحقیقاتی رپورٹ پرمن وعن عمل کیاگیاہے

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…