بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے خانہ کعبہ کے اندرکون سی دعاباربارمانگی ،معروف کالم نویس ارشاد بھٹی نے سب کچھ اپنے کالم میں لکھ ڈالا

datetime 2  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف تجزیہ کاراورکالم نویس ارشاد بھٹی نے اپنے کالم میں لکھاہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے دوران میں نے ان سے سوال کیا کہ ”کوئی ایسی دعا جو آپ نے وہاں بار بار مانگی ہو؟“ توان کا جواب تھا ”ویسے تو میں نے پاک فوج ، اپنے شہدائ،والدین ،بچوں ،رشتہ داروں اور دوست احباب کیلئے بھی بہت دعائیں کیں مگر خانہ کعبہ کے اندر میرے دل ودماغ پر پاکستان چھایا ہوا تھا ،

وہاں میں نے سب سے زیادہ دعائیں پاکستان کیلئے کیں اور مجھے اچھی طرح یاد کہ دعامانگتے مانگتے جب میں یہاں پہنچا کہ ”اے پاک پروردگار پُر امن اور مستحکم پاکستان کیلئے پاک فوج کی دی گئی قربانیاں رائیگاں نہ جانے دینا “تو میری جو کیفیت ہوئی وہ بیان سے باہر ہے ، یہاں میں یہ بھی ضرور بتانا چاہوں گا کہ ان لمحوں میں جب اندر میں اپنے ملک کیلئے دعائیں کر رہا تھا تو باہر کعبہ کا صحن نعرہ تکبیر ،اللہ اکبر ،پاکستان زندہ باد اور پاک فوج پائندہ باد کے نعروں سے گونج رہا تھا ۔ ارشاد بھٹی اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ آرمی چیف کے خاموش ہونے پر جب میری غیر ارادی طورپر ان کے چہرے پر پڑی تو انکی آنکھیں بھیگ چکی تھیں ۔انہوں نے اپناکالم میں لکھاکہ یہ روح پرورلمحے نہیں بھلاسکتا،ادھرسرباجوہ خاموش ہوئے اوراُدھرغیرارادی طورپرجب میری نظران کے چہرے پرپڑی توا ن کی آنکھیں پھرسے بھیگ چکی تھیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…