اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے ڈان لیکس الزامات مسترد کرتے ہوئےو زیراعظم کے خلاف خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق طارق فاطمی نے ڈان لیکس کے اپنے اوپر الزامات مسترد کرتے ہوئے وزیراعظم کے خلاف خط لکھ دیا ہے۔ خط میں وزیراعظم کے سابق معاون خـصوصی اپنے اوپر لگنے والے الزامات سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طویل عرصہ ملک کی خدمت کی اور ملک کا مقام سربلند رکھنے کیلئے کوشاں رہا،
ملکی سلامتی کے حوالے سے خبر لیک ہونے سے میرا کوئی تعلق نہیں اور اگر مجھ پر شک ہے تو میں اس حوالے سے ہر طرح کی انکوائری بھگتنے اور ہر طرح سے تعاون کیلئے تیار ہوں۔ واضح رہے کہ ڈان لیکس انکوائری رپورٹ آنے پر وزیراعظم کی منظوری سے طارق فاطمی کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا ، یاد رہے کہ طارق فاطمی نے ڈان لیکس معاملے پر مستعفی ہونے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد ان کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔