اسلام آباد ( آئی این پی ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے ڈان لیکس رپورٹ پر من و عن عمل کیا ، وزیر اعظم آفس سے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جاتا بلکہ نوٹیفکیشن متعلقہ وزارت سے جاری کیا جاتا ہے ، پاکستان سول و ملٹری تناؤ کا شکار نہیں ہو سکتا ، جمہوریت میں ادارے وزیر اعظم کے ماتحت کام کرتے ہیں ۔ وہ پیر کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ریکمنڈیشن متعلقہ وزارتوں کو دی ہیں کہ وہ اس پر عمل درآمد کریں ۔ سیکیورٹی سے متعلق معاملات کو میڈیا زیر بحث نہیں لایا جاتا اور نہ ہی لانا چاہیے ۔ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے ڈان لیکس کمیشن کی رپورٹ پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا ہے ۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم پاکستان میں استحکام لائیں اور آئین کی عمل داری کو بھی برقرار رکھیں اس ملک میں ہر اس اقدام کو حکومت روکے گی جس سے ملک میں انتشار پھیلے ۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہم مل کر ڈان لیکس پر ایسا حل نکال لیں گے جس سے قانون کی عمل داری متاثر نہ ہو اور مسائل ختم ہو جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آفس سے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جاتا بلکہ متعلقہ وزارت سے جاری کیا جاتا ہے ۔ پاکستان سول ملٹری تناؤ کا شکارنہیں ہو سکتا ۔ جمہوریت میں ادارے وزیر اعظم کے ماتحت کام کرتے ہیں ۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم پاکستان میں استحکام لائیں اور آئین کی عمل داری کو بھی برقرار رکھیں اس ملک میں ہر اس اقدام کو حکومت روکے گی جس سے ملک میں انتشار پھیلے ۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہم مل کر ڈان لیکس پر ایسا حل نکال لیں گے جس سے قانون کی عمل داری متاثر نہ ہو اور مسائل ختم ہو جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آفس سے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جاتا بلکہ متعلقہ وزارت سے جاری کیا جاتا ہے ۔ پاکستان سول ملٹری تناؤ کا شکارنہیں ہو سکتا ۔