جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پانامہ اور ڈان لیکس،(ن) لیگی پاک فوج کو کیوں آنکھیں دکھارہی ہے؟اعتزاز احسن کا خطرناک دعویٰ،تشویشناک پیش گوئی کردی

datetime 1  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے رہنما اورسینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پانامہ اور ڈان لیک حکمرانوں کی سیاسی موت ثابت ہوں گی ‘نوازشر یف سیاسی شہید ہونا چاہیے اس لیے(ن) لیگی پاک افواج کو بھی آنکھیں دکھا رہے ہیں ‘ (ن) لیگی حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے قوم انکو مزید برداشت کر نے کیلئے تیار نہیں ‘پیپلزپارٹی لاہور سمیت پورے پنجاب میں جلسے کر یگی ۔

پیر کوصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا نوازشر یف پورے ملک میں ون مین پالیسی اور حکمرانی چاہتے ہیں مگران کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی اور اس میں کوئی اب شک نہیں کہ (ن) لیگی حکومت اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے اور پانامہ کے بعد اب ڈان لیک کا معاملہ بھی حکمرانوں کی سیاسی موت ثابت ہوگا ۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ (ن) لیگ والوں کی خواہش ہے وہ سیاسی شہید ہو جائے اس لیے (ن) لیگ کے مر کزی وزراء پاک افواج کو آنکھیں دکھا رہے ہیں اور ڈان لیک بھی حکمرانوں کی اصل سوچ قوم کے سامنے آچکی ہے ۔ا سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی قیادت اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی ،ڈان لیکس کے حوالے سے تحقیقات کی مکمل رپورٹ قوم کے سامنے آنی چاہیے ، لوڈ شیڈنگ پر ہمارے دور میں تو مینار پاکستان پر کیمپ لگائے گئے اور آج ہم باہر نکلے ہیں تو دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے ۔ایک انٹر ویو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ ڈان لیکس کے معاملے پر حکومت کے حالیہ اقدام سے بہت سے شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں ۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی اپنے اعلا ن کے مطابق ڈان لیکس سے متعلق رپورٹ کو پبلک کریں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) والوں نے صرف جمہوریت کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے اصل میں یہ آمرانہ ذہنیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ (ن) لیگ کی قیادت اپنے پاؤں پر خود کلہاری مارنے میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتی اور سب کچھ قوم کے سامنے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ اور عوام کو درپیش مسائل کے خلاف سڑکوں پر رہ کر آواز بلند کریں گے ۔ اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ کوئی بعید نہیں شریف خاندان نے عمران خان کو 10 ارب روپے کی پیشکش کی ہوگی کیونکہ سیاسی مخالفین کو خریدنا (ن)لیگ کا وطیرہ ہے۔  انہوں نے کہا کہ شریف خاندان ماضی میں بھی سیاسی مخالفین کو خریدتے رہے ہیں.انہوں نے کہاکہ  کوئی بعید نہیں ان لوگوں نے عمران خان کو بھی پیشکش کی ہو ۔اعتزازاحسن نے کہا کہ عمران خان کسی مصلحت کے تحت پیشکش کرنے والے کا نام نہیں لے رہےعمران خان کسی مصلحت کے تحت پیشکش کرنے والے کا نام نہیں لے رہے لیکن اگر یہ معاملہ عدالت میں چلا گیا تو پھر عمران خان کو ثبوت بھی دینا ہوں گے۔ پاناما کے فیصلے کے بعد وفاقی حکومت نے عارضی طور پر لوڈشیڈنگ ختم کی ہے  ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…