پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

میرے پرانے قصوں کو ریگ مال سے چمکا کر پیش کر دیا جائے تو ساتھ چلنے والا دینی طبقہ ساتھ چھوڑ دے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کے دھماکہ خیز انکشافات

datetime 1  مئی‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دل والوں اور دکان والوں میں بڑا فرق ہوتا ہے، میں دل والا ہوں جمعہ بازار نہیں کہ ہر راہگیر سے دل لگا بیٹھوں، میرے پرانے قصوں کو ریگ مال مار کر چمکا کر پیش کر دیا جائے تو ساتھ چلنے والا دینی طبقہ ساتھ چھوڑ دے۔ شیخ رشید کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ کے ساتھ

اپنے نو تعمیر شدہ فارم ہائوس ’’فریڈم ہائوس ‘‘میں خصوصی نشست کے موقع پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ معروف پاکستانی اداکارہ ریما خان نے ٹی وی پروگرام کے میزبان کی حیثیت سے مجھ سے انٹرویو کی خواہش کا اظہار کیا اس حوالے سے انہوں نے کئی مرتبہ رابطہ کیا مگر میں نے انکار کر دیا کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ اگر پرانی باتوں پر ریگ مال مار کر انہیں دوبارہ سے پیش کیا گیا تو میرے ساتھ چلنے والا دینی طبقہ میرا ساتھ چھوڑ دے گا۔وہ سہیل وڑائچ کے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے جس میں سینئر صحافی و تجزیہ کار نے ان سے پوچھا تھا کہ پاکستان کی فلمی تتلیاں آپ کا بہت ذکر کرتی ہیں ،ریما بھی آپ کا انٹرویوکرنا چاہتی ہیں باقی اداکارائیں بھی آپ سے متاثر ہیں، آپ کو کون سے اداکارہ اچھی لگتی ہے،کونسی حسین ہے؟ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اپنے فارم ہائوس کے وسیع لان میں لکڑی سے بنے سایہ دارخوبصورت شیڈ کے نیچے بیٹھے سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل شیخ رشید احمد  سہیل وڑائچ کےتپتے سوالات کا جواب دے رہے تھے۔ریما سے عشق سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئی عشق وشق نہیں ، عشق بڑی سچائی اور حقیقت کی چیز ہے ، دل والوں اور دکان والوں میں بہت فرق ہوتا ہے اور میں دل والا تھا دکان والانہیں۔

جب ان سے سوال پوچھا گیا کہ کتنوں سے دل لگایا تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں جمعہ بازار تو نہیں کہ ہر راہگیر سے دل لگا لوں۔کسی سے متاثر ہونے کیلئے ضروری نہیں کہ آپ پہلے سے ذہن میں ایک معیار بنا لیں ،کسی بھی وقت کسی کی کوئی ادا آپ کو بھا جاتی ہے۔میں ’’بیوٹی وِد برین‘‘سے متاثر ہونے والا شخص ہوں۔سہیل وڑائچ نے اس موقع پر شیخ رشید سے سوال پوچھا کہ

کیا آپ کو ایسی’’بیوٹی وِد برین‘‘ ملی نہیں ؟جس کے جواب میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے جواب دیا کہ مجھے نہیں معلوم کہ آپ کہاں پر انٹرویو ختم کرنا چاہتے ہیں، اس موقع پر شیخ رشید کے چہرے کا رنگ سرخ ہو چکا تھا ، کچھ لمحے خاموش رہنےاوروسیع لان میں چمکتی دھوپ میں لہلہاتے پودوں پر نظریں مرکوز رکھنے کے بعد شیخ رشید نے کہا کہ ’’کوئی ایسی بات نہیں،

کسی کو دھوکا نہیں دیا،میں صرف ایک جملہ کہنے چاہتا ہوں کہ ’’نہ مجھےکسی نے دھوکا دیا اور نہ میں نے کسی کو دھوکا دیا‘‘۔محبت اور شادی ایک دوسرے سے الگ موضوعات ہیں، ضروری نہیں کہ جس سے محبت ہووہ آپ کا جیون ساتھی بھی بن جائے، دنیا میں کئی ایسے لوگ ہیں جنہوں نےآپس میں محبت کی مگر ایک نہ ہو سکے اور اگر وہ ایک نہ ہوسکے تو اس کیلئے کیا وہ تالاب میں چھلانگ لگا دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…