اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک) واہ آرڈیننس فیکٹری میں یوم مزدور کی تقریب کو دہشتگردوں کی جانب سے نشانہ بنانے کا انکشاف، حساس اداروں نےتقریب میں مدعو وزیرداخلہ چوہدری نثار سمیت دیگر دووزرا کو شرکت بارے انتباہ جاری کر دیا، رپورٹ وزارت داخلہ کو موصول۔
تفصیلات کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے وزارت داخلہ کو موصول ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ میں یوم مزدور کی تقریب میں دہشتگردی کا خطرہ ہے لہٰذا تقریب میں مدعو وزیر داخلہ چوہدری نثار اور دیگر 2وفاقی وزرا اس میں شرکت سے گریز کریں۔ حساس اداروں کی رپورٹ میں انتباہ جاری ہونے پر وفاقی وزیر داخلہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی ادارے اگر اہم تنصیبات کو اگر محفوظ نہیں بنا سکتے تویہ ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہو گا۔تقریب میں شرکت کے حوالے سے چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر او پی ایف کے مزدور محفوظ نہیں تو ہمیں بھی اپنے تحفظ کی پرواہ نہیں ، آرڈیننس فیکٹری میں کئی برسوں سے منعقد ہونے والی یوم مزدور تقریب کے انعقاد کی روایت کو برقرار رکھا جائے گا اور اسے کسی بھی وجہ سے منسوخ نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ میرے سمیت دیگر وفاقی وزرا ضرور اس تقریب میں شرکت کرینگے۔ آرڈیننس فیکٹری میں کئی برسوں سے منعقد ہونے والی یوم مزدور تقریب کے انعقاد کی روایت کو برقرار رکھا جائے گا اور اسے کسی بھی وجہ سے منسوخ نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ میرے سمیت دیگر وفاقی وزرا ضرور اس تقریب میں شرکت کرینگے