اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈان لیکس پر آرمی کے ساتھ حکومتی محاذ آرائی حکومتی حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد پانامہ کے معاملات سےنکلنے کیلئے اس سے توجہ ہٹانا ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی وتجزیہ کار حامد میر کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزہ کار حامد میر نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈان لیکس پر آرمی کے ساتھ
حکومتی محاذ آرائی کا تعلق بالواسطہ طور پر پانامہ سے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس پر حکومت کی اچانک آرمی کے ساتھ محاذ آرائی کا مقصد یہی نظر آرہا ہے کہ پانامہ لیکس معاملات سےتوجہ ہٹائی جائے اور نکلنے کی کوشش کی جائےکیونکہ لگتا نہیں کہ پانامہ جے آئی ٹی وزیراعظم اور ان کے خاندان کےحق میں اپنی رپورٹ میں فیصلہ دے گی اور اگر ایسا ہوا تو جے آئی ٹی کیلئے کافی مشکلات کھڑی ہو سکتی ہیں۔