شیخوپورہ (مانیٹرنگ ڈیسک) موٹروے پولیس کی کاروائی ،ممکنہ دہشتگردی میں استعمال کیلئے پشاور سے لاہورمنتقل کئے جانیوالا اسلحہ برآمد،بھاری مقدار میں برآمد ہونیوالاحساس اسلحہ اور گولیاں گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا،ملزم گاڑی چھوڑ کرفرار ہونے میں کامیاب ہوگیا.تٖفصیلات کے مطابق کوٹ رنجیت انٹر چینج کے قریب موٹر وے پولیس
کے کرائم سکاڈ نے اسلام آباد سے لاہور کی سمت جانیوالی مشکوک کا ر کو رکنے کی ہدایت کی تو ملزم گاڑی کی رفتار مزید تیز کرتے ہوئے بھاگ نکلا جس پر موٹر وے پولیس نے گاڑی کا تعاقب کیا تو کو ٹ پنڈی داس کے قریب ملزم کی گاڑی بے قابو ہوکر ڈوائیڈرلائن سے ٹکرا کر الٹ گئی اور ملزم فوری طور پر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔