اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے کہاہے کہ لاہورمیں والے وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں ڈان لیکس کے بارے میں کسی کوبھی کوئی ٹاسک نہیں دیاگیاہے بلکہ اس حوالے سے میڈیاپرچلنے والے خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپراپنے ایک پیغام میں مریم نوازنے ان خبروں کی سختی سے تردیدکی ہے
انہوں نے کہاکہ میڈیاپراجلاس کے حوالے سے جاری خبروں میں بیانات کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ وزیر اعظم نے کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا، مریم نواز کی ٹویٹ، کہتی ہیں اجلاس سے متعلق وزیر اعظم کے حوالے سے میڈیا پر آنے والے بیانات درست نہیں ہیں۔ اجلاس کے بعد وزیر اعظم سے منسوب کردہ بیانات درست نہیں ۔انہوں نے کہاکہ عوام اس حوالے سے جاری خبروں پرتوجہ نہ دیں کیونکہ ان کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔