منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ممبر قومی اسمبلی اور سینیٹر کی شہریت چیلنج کرنے پرقبائل مشتعل، جنگ کی دھمکی،لشکرکشی کا اعلان کردیاگیا

datetime 30  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باجوڑ ایجنسی(آئی این پی )باجوڑایجنسی کے ترکھانی اور اتمانخیل قبائل کا گرینڈ جرگہ۔ ایم این اے حاجی بسم اللہ خان اور سینیٹر ہدایت اللہ خان کی شہریت چیلنج کرنے پر لشکر کشی کا اعلان۔ باجوڑایجنسی کے اتمانخیل اورترکھانی قبائل کے مشران نے ایک مقامی شخص کی جانب سے ہائیکورٹ میں رٹ کرکے ان کی شہریت چیلنج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دعوی جھوٹ ثابت ہونے پر مدعی کے خلاف لشکر کشی کا اعلان کردیا۔

اس سلسلے میں قبائلی رہنماء ملک حاجی عمرواحد کی رہائشگاہ پر قبائلی عمائدین کا ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا۔ جرگے میں قبائلی رہنمائوں ملک بہادر شاہ ، ملک عمرواحد ، ملک عبدلعزیز ، ملک آیاز، ملک حفظ الرحمن سمیت دیگر مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی مشران نے کہا کہ حاجی بسم اللہ خان اور ان کا خاندان باجوڑایجنسی کا معزز خاندان اور نوابزادگان ہے۔ ان کے آبا وجداد باجوڑایجنسی کے مشران اور ممبر ان قومی اسمبلی چلے آرہے ہیں جبکہ حاجی بسم اللہ خان کا بیٹا شوکت اللہ خان خیبر پختونخواہ کا گورنر رہ چکاہے مگر بعض افراد ذاتی عناد ، مفادات اور سستی شہرت کی خاطر ہمارے مشران کی ہتک عزت کرکے ان کی شہریت کو عدالت میں چیلنج کررہے ہیں جوکہ پورے باجوڑایجنسی کے عوام کی توہین ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ایسے افراد کو ہر گز اپنے مشران کی عزت اچھالنے کی اجازت نہیں دیں گے اور ایسے افراد کو قبائلی روایات کے مطابق سخت سے سخت سزا دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہم ہائیکورٹ میں رٹ دائر کرنیوالے کیخلاف توہین عزت کا دعویٰ دائر کریں گے۔ انھوں نے حکومت اور عدالت سے مطالبہ کیا کہ وہ ہمارے قبائلی مشران کے خلاف جھوٹے مقدما ت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کریں ورنہ ایسے افراد کے خلاف لشکر کشی کرکے قبائیلی روایات کے مطابق سخت سزادیں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…