کراچی / اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کراچی میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی کی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔محکمہ موسمیات اسلام آباد کے مطابق آج سندھ اور زیریں بلوچستان میں موسم شدید گرم اور
خشک رہے گا، جب کہ گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔میٹ آفس کے مطابق سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ میں18ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جب کہ سب سے زیادہ درجہ حرارت لسبیلہ میں 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ راول پنڈی میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔