مانسہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بے شک اسلام ، دین حق اور دین فطرت ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر کام کرنے والے چینی انجینئر نے اسلام قبول کر لیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بفا کے علاقے میں سول ہسپتال منصوبے پر کام کرنے والے”الولیا “نامی چینی انجینئر نے اسلام سے متاثر ہو کر مقامی مسجد جا کر کلمہ طیبہ
پڑھا اور دائرہ اسلام میں داخل ہو گیا جس کے بعد مسجد کے امام مولانا لال حسین شاہ نے چینی شہری کا نام عبداللہ تجویز کردیا ۔اسلام قبول کرنے والے چینی انجینئر نے اپنے بیان میں کہا کہ ”میں مسلمانوں کے بھائی چارے اور کسی میت کو تدفین سے قبل جس طرح عزت اور توقیردی جاتی ہے اس سے بے حد متاثر ہوا ہوں “۔