پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

 خاتون نے بچے کوایمبولینس میں جنم دیدیا،یہ واقعہ کہاں پیش آیا؟جان کرآپ کوبھی غصہ آجائے گا

datetime 27  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائے ونڈ (این این آئی )تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی عدم دستیابی کے باعث حاملہ خاتون نے ایمبولینس میں بچے کو جنم دیدیا،ایک سا ل کا عرصہ گزرنے کے باجود رائے ونڈ ٹی ایچ کیو میں نائٹ ڈیوٹی پر لیڈی ڈاکٹر تعینات نہ ہونے سے متعدد بچے گاڑیوں میں جنم دے چکے ہیں ۔ گزشتہ شب کرن زوجہ طارق ڈلیوری کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچی جہاں انہیں ایمرجنسی میں داخل کرلیا گیا

اور لیڈی ہیلتھ ورکر علاج معالجہ میں مصروف ہو گئے جب لواحقین نے لیڈی ڈاکٹر بارے پوچھا تو عملہ نے صاف جواب دیتے ہوئے کہا کہ نائٹ ڈیوٹی پر لیڈی ڈاکٹر دستیاب نہیں ہے حالت بگڑنے پر لواحقین نے ریسکیو 1122کو کال کی ایک گھنٹے کی تاخیر سے ایمبولینس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچی حاملہ خاتون کو ایمبولینس میں لاہور ہسپتال لے جایا جارہا تھا راستے میں خاتون نے بچے کو جنم دیدیا قبل ازیں یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ہسپتال مذکورہ کی مریضہ نے لیڈی ڈاکٹر کی عدم دستیابی کے باعث کار میں بچے کو جنم دیا تھا کروڑوں روپے مالیت سے تعمیر ہونیوالا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال عوام کیلئے ایک ڈھانچے سے زیادہ فائدہ مند ثابت نہیں ہو سکا وزیر اعلیٰ پنجاب مذکورہ ہسپتال کے چار دورے کرچکے ہیں لیکن مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی ممکن نہیں ہو سکی ۔حاملہ خاتون کو ایمبولینس میں لاہور ہسپتال لے جایا جارہا تھا راستے میں خاتون نے بچے کو جنم دیدیا قبل ازیں یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ہسپتال مذکورہ کی مریضہ نے لیڈی ڈاکٹر کی عدم دستیابی کے باعث کار میں بچے کو جنم دیا تھا کروڑوں روپے مالیت سے تعمیر ہونیوالا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال عوام کیلئے ایک ڈھانچے سے زیادہ فائدہ مند ثابت نہیں ہو سکا وزیر اعلیٰ پنجاب مذکورہ ہسپتال کے چار دورے کرچکے ہیں لیکن مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی ممکن نہیں ہو سکی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…