اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

سابق وزیراعظم پر عائد پانچ سالہ پابندی ختم

datetime 25  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(آئی این پی)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کی 5سالہ مدت بدھ کو ختم ہوجائے گی ،جس کے بعد پارٹی قیادت سابق وزیراعظم کے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرے گی ،19جون 2012کو اس وقت کے چیف جسٹس افتخارچوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بنچ نے سید یوسف رضا گیلانی کو توہین عدالت کیس میں نااہل قراردیا تھا اورواضح کیا تھا کہ انہیں 26اپریل 2012سے نااہل سمجھا جائے

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کی 5سالہ مدت  26اپریل کو ختم ہوجائے گی۔دوسری طرف سابق وزیراعظم کی نااہلی کی مدت پوری ہونے پرپیپلزپارٹی کے کارکنان آج شکرانے کے نوافل ادا کریں گے جبکہ سابق وزیراعظم کی رہائشگاہ گیلانی ہاؤس بھی جشن کا اہتمام کیاجائے گا۔نااہلی کی 5سالہ مدت پوری ہونے پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے مجھے 5سال کیلئے نااہل قراردیا،تمام ترتحفظات کے باوجودعدالتی فیصلے پرمن وعن عمل کیا ،عدالت سے فیصلہ آنے پردس منٹ میں وزیراعظم ہاؤس سے بغیر جھنڈے والی گاڑی سے رخصت ہوگیا تھا،موجودہ حکمران بھی عدالتی فیصلے پر نظر ڈالیں۔وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے مجھے 5سال کیلئے نااہل قراردیا،تمام ترتحفظات کے باوجودعدالتی فیصلے پرمن وعن عمل کیا ،عدالت سے فیصلہ آنے پردس منٹ میں وزیراعظم ہاؤس سے بغیر جھنڈے والی گاڑی سے رخصت ہوگیا تھا،دریں اثناء سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ پیپلزپارٹی کی سینئرقیادت کرے گی،دوسری طرف بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا این اے 152شجاع آباد کے حلقے سے الیکشن میں حصہ لینے کا امکان ہے۔ جس کےلئے انہوں نے لابنگ شروع کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…