دودھ کے نام پر عوام کو بیوقوف بنانے والے معروف برانڈز کے نام پہلی بار منظر عام پر

25  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیاکیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ٹیسٹ کیلئے ملکی اور بین الاقوامی لیبارٹریز کو بھجوائے گئے دودھ کے نمونوں میں 16برانڈز درست قرار۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی

نے ملاوٹ مافیا کےخلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے دوکانوں پر بکنے والے دودھ کے ڈبوں کے نمونے تجزیے کے لیے ملکی اور بین الاقوامی لیبارٹری بھجوائے۔تجزیے مکمل ہونے کے بعدپنجاب فوڈ اتھارٹی نے دودھ کے لیے گئے سیمپلزکی رپورٹ جاری کر دی ہیں۔تجزیہ رپورٹ کے مطابق ڈبے والے دودھ میں اولپر ، حلیب، گڈ ملک ، نیسلے ملک پیک، نیسویٹا اور نورپور استعمال کے لیے درست قرار۔ پاسچرائزڈدودھ میں اچھا، ایڈمز، انہار، پریما، ڈیلی ڈیری، ڈے فریش، ڈوسے، گورمے، مالمو اور نیوٹریو کے ٹیسٹ پاس ہوئے۔جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق میلاک، ترنگ ، ٹی میکس، گپ شپ ، دوس ٹی، چائیکا، نیسلے ایوری ڈے، چائے میکس ، قدرت ، تازہ دم، وانیا اورال میکس ٹی وائٹنر ہیں ، یہ نہ تو دودھ ہیں اور نہ ہی اس کا متبادل ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ویب سائٹ پر دی گئی تفصیل کے مطابق عوام کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ کھانے کی کوئی بھی چیز خریدنے سے قبل اس پر چسپاں لیبل احتیاط سے پڑھ لیں۔واضح رہے کہ ٹی وائٹنرکی معروف برانڈ کمپنیاں اپنے اشتہارات اور ڈبوں پر نہایت غیر واضح انداز میں عوام کو اپنی حقیقت سے آگاہ کرتی ہیں جس کے باعث عام عوام انہیں دودھ سمجھ کر خرید لیتے ہیں جبکہ یہ دراصل ٹی وائٹنر ہوتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…