اسلام آباد (این این آئی)بنی گالہ میں تجاوزات کے خلاف سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران سی ڈی اے نے جواب جمع کرادیا۔سی ڈی اے کے جواب میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کولکھے گئے خط کے فوری بعدانتظامیہ نے بنی گالہ میں تعمیرات پرپابندی لگادی ہےاوراس پرعمل درآمد شروع کردیاگیاہے ۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے کہ دیکھناہے کہ بنی گالا میں پلازے قانون کے مطابق ہیں یا نہیں، جو درخت کٹ گئے وہ واپس نہیں لائے جا سکتے۔چیف جسٹس پاکستان کے مطابق خان صاحب ٗآپ مصروف آدمی ہیں، روزعدالت آنے کی ضرورت نہیں ٗ آپ ایک اچھی لیگل ٹیم بھیج دیں جو عدالت کی رہنمائی کرسکے۔