کراچی(آئی این پی)سندھ ہائی کورٹ کے جناب جسٹس ظفر راجپوت کی سربراہی میں قائم اپیلیٹ بینچ نے شاہ رخ جتوئی ودیگر کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی سماعت سے انکار کرتے ہوئے سماعت 8 مئی تک ملتوی کردی ،پیر کو اپیل کی سماعت کے موقع پر وکیل صفائی فاروق جمعہ نائیک نے موقف اختیار کیا کہ شاہ رخ جتوئی کی عمر سے متعلق درخواست پر پہلےفیصلہ کیا جائے ،وکیل صفائی کے مطابق عمر کے تعین کی بنیاد
پر ہی ملزم کو سزا دی جاسکتی ہے،وکیل صفائی کے مطابق ماتحت عدالت کا نادرا کا ب فارم مسترد کرنا غیر قانونی ہے تمام دستاویزات کی مکمل جانچ پڑتال ضروری تھی،وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر توفیق نے شاہ رخ جتوئی کی عمر 17 سال قرار دی تھی ،دوسری جانب میڈیکل بورڈ نے عمر 19 سال قرار دی ہے ،بعد ازاں بینچ نے سماعت ذاتی وجوہات کی بناء پر سماعت سے انکار کردیا۔