پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا اورچین کے درمیان کتنے معاہدوں پر دستخط ہوئے؟چینی میڈیا نے حیرت انگیزتفصیلات جاری کردیں

datetime 24  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/بیجنگ(آئی این پی )پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کا چین کے مابین 85پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے ، ان پراجیکٹس میں بنیادی ڈھانچہ ، سیاحت ، ٹیکس اور صنعتکاری کے مختلف شعبہ جات شامل ہیں ۔ چینی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز پاکستانی صوبہ خیبرپخونخوا نے وزیراعلیٰ انفرادی طور پر چین کے سرمایہ کاروں کے ساتھ 60شعبہ جات میں سرمایہ کاری کیلئے معاہدوں پر دستخط

کئے جبکہ 25 معاہدے انہوں نے مقامی بزنس کے حوالے سے مختلف چینی کمپنیوں سے بھی کئے ۔ واضح رہے کہ کے پی کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سرکاری دورہ پر بیجنگ گئے تھے ۔ وزیراعلیٰ نے چینی میڈیا گلوبل ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ مذاکرات انتہائی کامیاب رہے بہت سی چینی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں اور ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ کے تحت حاصل مواقع سے بھرپور انداز میں فائدہ اٹھانا چاہتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ہمہر کسی کو کھلے دل کے ساتھ خوش آمدید کہیں گے اور جو پراجیکٹس میں لایا ہوں وہ تمام پراجیکٹس منافع بخش ہیں اور سرمایہ کاروں کیلئے بہت زیادہ مواقع ہیں ۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان پراجیکٹس میں سڑکیں ، سیاحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبہ جات شامل ہیں ۔ میرا خیال ہے کہ ہم ان تمام پراجیکٹس کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے یہ شعبہ جات بڑی دلچسپی کے حامل ہیں ۔ حکومت پاکستان پہلے بھی چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت اپنی پالیسیاں سرمایہ کاروں کے حق میں بنا رہی ہے ۔ کے پی کے حکومت مزید پانچ فی صد چھوٹ دے گی ، صنعت کاری کے شعبہ جات میں سرمایہ کاری پر یقینی طور پر گزشتہ چار سالوں میں کے پی کے حکومت نے غیر ملکی سرمایہ

کاروں کو صوبہ میں واپس لانے کیلئے اقدامات کئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ کے پی کے کے متعلق افواہیں گردش کرتی رہی ہیں کہ یہ علاقہ غیر محفوظ ہے جبکہ ایسا نہیں ہے ، حقیقت اس کے برعکس ہے ۔ سرمایہ کاروں کی حفاظت کیلئے اس صوبائی حکومت نے 4ہزار ماہر پولیس اہلکاروں کی الگ سے تربیت کی ہے جبکہ سی پیک کی حفاظت کا ذمہ پاکستان کی بہادر آرمی نے اپنے سر لیا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ جس منصوبہ کو ہم گیم چینجر کہتے ہیں اس کے تحت چینی اور غیر ملکی سرمایہ کار نہ صرف پاکستان بلکہ کے پی کے صوبہ میں بھی مختلف شعبہ جات میں بھرپور انداز سے حصہ لیتے ہوئے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کریں گے۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…