جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

آصف علی زرداری نے عمران خان کے خاندان سے متعلق سنگین دعویٰ کردیا

datetime 24  اپریل‬‮  2017 |

مردان(آئی این پی) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نوجوانوں کے لیڈر نہیں ہوسکتے ان کا شجرہ ٹائیگر نیازی سے ملتا ہے، مجھ سے پہلے پختونوں کو شناخت دینے کی ہمت کسی نے نہیں کی، سی پیک کا منصوبہ چوری ہوا ہے اس کو واپس لے کر پختونوں کو دیں گے،آصف علی ز ر داری نے کہاکہ عمران خان خود کونوجوانوں لیڈرکہلواتاہے لیکن وہ مجھ سے چارسال بڑا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان خود

کوسمجھتا ہے وہ پختون ہے ، وہ پشتو نہیں جانتا ، کسی کو اس کے شجرے کا پتہ ہے کہ کس کے ساتھ ملتا ہے ،جوانوں کا لیڈر بلاول بھٹو ہوسکتا ہے ، کسی جج نے نوازشریف کو بے قصور نہیں کہا ، یہ کیسے ہوسکتا ہے آپ بھی مٹھائی کھاؤ اور کپتان بھی مٹھائی کھائے، پختونوں کے شناختی کارڈ بلاک کئے جانے کی مذمت کرتا ہوں ، ہم نے این ایف سی ایوارڈ اور سی پیک دیا ،انہوں نے کہاکہ جب پیپلزپاری کی حکومت ہوگی تو وہ غریب آدمی کی ہوگی ، ہم نے بی بی کارڈ غریبوں کو دیا ،یہ لوگوں سے صرف چھیننا جانتے ہیں ، دینا نہیں جانتے۔ پیر کو مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پختونوں کو شناخت کس نے دی ،ہم سے پہلے کسی نے نے شناخت دینے کی ہمت نہیں کی ، ہر کام میں نے آپ کیلئے کیا ، آپ کیلئے ہم نے این ایف سی ایوارڈ دیا ، ہم نے سی پیک دیا ۔انہوں نے کہا کہ ہر جگہ ے سن رہاں ہوں کہ آپ کے شناختی کارڈ بلاک کئے جا رہے ہیں ، میں اس کی مذمت کرتے ہوئے حکومت وقت کو اس کا مجرم ٹھہراتا ہوں ،
ہم فاٹا کو کے پی کے کے اندر ملائیں گے ۔ آصف زرداری نے کہا کہ جب پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی تو وہ غریب کی حکومت ہوگی ، آپ کیلئے نوکری ہوگی ، ہم نے مردان میں یونیورسٹی بنائی، کپتان نکلا ہے وہ سمجھتا ہے وہ پختون ہے ، نہ پشتو جاتا ہے ، اس کے نام کے ساتھ صرف خان لگتا ہے ، کسی کو اس کے

شجرے کا پتہ ہے کہ پختونوں کے ساتھ ملتا ہے ، عمران خا کا شجرہ ٹائیگر نیازی سے ملتا ہے ، مجھ سے بھی چار سال بڑا ہے اور کہتا ہے میں لیڈر ہوں سٹوڈنٹس کا ، جوانوں کا لیڈر بلاول ہو سکتا ہے ، یہ نہیں ہوسکتا ۔انہوں نےاس موقع پرنعرہ لگوایاکہ مک گیا تیرا شو نواز،گو نواز،گونواز ، ۔انہوں نے کہاکہ کسی جج نے نہیں کہا کہ نوازشریف بے قصور ہے ، یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ آپ بھی مٹھائی کھاؤ اور کپتان بھی مٹھائی کھائے ، سارے پاکستان کو بتانا ہے کہ انہوں نے پاکستان کے ساتھ کیا کیا ہے ،جو بھی سندھ جاتا ہے تو کہتا ہے کہ جیب بھر کے آیا ہوں کیا اپنی جیب سے دے رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پختون بڑی بہادر قوم ہے ، ہم نے بی بی کارڈ کااجراکیااوریہ لوگوں سے چھیننا جانتے ہیں دینا نہیں جانتے ، پیپلزپارٹی کا منشور غریبوں کو نوکریاں دینا اور ان کا خیال کرنا ہے ، ہم نے فوجیوں سے لیکر ججز تک سب کی تنخواہیں بڑھائی تھیں ، ہماری ملاقاتیں چلتی رہیں گی ، ہم نے سوات میں دوبارہ پاکستان کا پرچم لہرایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…