اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عدالتوں پر اعتماد کی بحالی میں آپ اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، آپ کے کہے الفاظ ملک میں انارکی یا بہتری کا سبب بن سکتے ہیں، بنی گالہ میں بے ہنگم غیر قانونی تعمیرات ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس
ثاقب نثار کی عمران خان سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق بنی گالہ میں بے ہنگم غیر قانونی تعمیرات ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثارنے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ ایک اہم عوامی رہنما ہیںعام آدمی نہیں آپ کے کہے الفاظ ملک میں انارکی یا بہتری لا سکتے ہیں۔ عدالتوں پر عوام کا اعتماد بحال کرنے کیلئے آپ کا کردار اہم ہے۔ اس موقع پرچیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے کپتان سے کہا کہ کہ میں نے ایچی سن کالج میں آپ کی کپتانی میں کرکٹ کھیلی ہوئی ہے۔ مجھے آج بھی آپ کی ایک شارٹ یاد ہے ، آپ نے اتنی زور سے گیند کو شارٹ لگائی تھی کہ گیند چرچ کراس کرتی ہوئی باہر چلی گئی تھی۔ جسٹس ثاقب نثار نے عمران خان کو کہا کہ آپ ایک مصروف سیاسی رہنما ہیں ، کیس کی سماعت کیلئے آپ کا ہر بار آنا ضروری نہیں، آپ کی لیگل ٹیم عدالت کی رہنمائی کیلئے کافی ہے۔عدالتوں پر عوام کا اعتماد بحال کرنے کیلئے آپ کا کردار اہم ہے۔ اس موقع پرچیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے کپتان سے کہا کہ کہ میں نے ایچی سن کالج میں آپ کی کپتانی میں کرکٹ کھیلی ہوئی ہے۔ مجھے آج بھی آپ کی ایک شارٹ یاد ہے ، آپ نے اتنی زور سے گیند کو شارٹ لگائی تھی کہ گیند چرچ کراس کرتی ہوئی باہر چلی گئی تھی۔ جسٹس ثاقب نثار نے عمران خان کو کہا کہ آپ ایک مصروف سیاسی رہنما ہیں ، کیس کی سماعت کیلئے آپ کا ہر بار آنا ضروری نہیں، آپ کی لیگل ٹیم عدالت کی رہنمائی کیلئے کافی ہے۔