جمعہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2025 

رائیونڈ ،بااثر شخصیت کی ڈانس پارٹی پرچھاپہ،شراب،کوکین اور اسلحہ بھی برآمد،فیشن ایبل لڑکیوں کو جب تھانے لایاگیا تو کیا ہوا؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 23  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائے ونڈ (این این آئی )پولیس کی بھاری نفری نے فارم ہاؤس پر منعقدہ ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر با اثرخاندانوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں لڑکیوں اور لڑکوں کو گرفتار کر کے تھانے میں لاکر بند کردیا ،فارم ہاؤس سے شراب ،کوکین اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ،گرفتار کئے جانے والے ملزمان کی شناخت ہونے پر چھاپہ مارنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کے ہاتھ پیر پھول گئے ،واقعہ کا مدعہی غائب کرکے غریب

محنت کش ساؤنڈ سسٹم مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے خانہ پری کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق پولیس کو مخبری ہوئی کہ رائے ونڈ روڈ پر واقع عرفان پاشا فارم پر میوزیکل نائٹ منائی جارہی ہے جہاں غیر اخلاقی سرگرمیاں بھی جاری ہیں ۔پولیس افسران نے بھاری نفری کے ہمراہ فارم ہاؤس پر پہنچے تو درجنوں کی تعدادمیں لڑکیاں اور لڑکے مبینہ طور پر شراب کے نشہ میں دھت پائے گئے جنہیں گرفتار کر کے تھانہ سٹی رائے ونڈ میں بند کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ فارم ہاؤس سے شراب ، کوکین اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق ملزمان کے کوائف لکھنے کے دوران ملزمان کے با اثر خاندانوں سے تعلق ثابت ہونے پر پولیس افسران اور اہلکاران کے پسینے چھوٹ گئے ۔ذرائع کے مطابق گرفتار کئے جانے والوں لڑکوں اور لڑکیوں میں سے کئی کا پنجاب حکومت میں اہم سرکاری عہدوں پر تعینات اعلیٰ افسران کی اولادیں ہیں۔ذرائع کے مطابق پولیس جب فیشن ایبل لڑکیوں کو فارم ہاؤس سے سرکاری گاڑی میں گرفتار کرکے لائی تو راہگیر وں کی کثیر تعداد ان کو دیکھنے کیلئے تھانے پہنچ گئی بااثر لڑکیوں نے تھانے میں موجود پولیس اہلکاروں کو اپنا تعارف کرواتے ہوئے ڈانٹ بھی پلائی ۔ذرائع کے مطابق اس کارروائی کے بعد حکام کی طرف سے پولیس کی سرزنش کی گئی اور انہیں فوری رہائی کے زبانی احکامات جاری کئے ۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی اہم

شخصیات اپنی بیٹیوں اور بیٹوں کو باعزت بری کرانے کیلئے رائے ونڈ پہنچ گئے پولیس افسران نے اپنی اس خفت کو مٹانے اور میڈیا کے سوالوں کا جواب دینے کی بجائے فارم ہاؤس پر لگے ہوئے ساؤنڈ سسٹم مالک حبیب اللہ عرف شبر خاں ولد شاہ خضر خاں کے خلاف 6/Aپنجاب ساؤنڈ سسٹم کے خلاف مقدمہ نمبری 532/17درج کرلیا ۔میڈ یا کے نمائندے جب اے ایس پی اور ایس ایچ او رائے ونڈ سے فون پر رابطہ کرتے رہے تو انہوں نے فون اٹینڈ نہیں کیا ۔

موضوعات:



کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…