کراچی(آئی این پی)شہر قائد میں نامعلوم افراد ایک بار پھر متحرک ہوگئے ہیں اور انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان اور اس کے سربراہ فاروق ستار کے خلاف وال چاکنگ شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو کراچی کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کے خلاف وال چاکنگ کی گئی ہے ،جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور عامر خان کو مخاطب کر کے مہاجروں کا غدار کہا گیا
ہے ،جبکہ ایم کیو ایم لندن کے حق میں بھی نعرے درج ہیں،نامعلوم افراد کی جانب سے لیاقت آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے لگائے گئے استقبالیہ کیمپ پر بھی چاکنگ کی گئی ہے،واضح رہے کہ 22 اگست کو بانی ایم کیو ایم کی جانب سے پاکستانی کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے الطاف حسین سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا، متعدد بار کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کے خلاف وال چاکنگ کی جاچکی ہے۔