لاہور(آئی این پی) جسٹس (ر)وجیہہ الدین نے کہا ہے کہ نوازشر یف جے آئی ٹی میں خود پیش ہونے سے انکار کر سکتے ہیں مگر وہ پیش ہوں نہ ہوں ان کا کیس بہت کمزور ہے ‘اس میں کوئی شک نہیں کہ نوازشریف اب کسی بھی صورت پانامہ کیس سے بچ نہیں سکے گا جو مر ضی ہو جائے ان کو بچنا ممکن نہیں ۔ اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو فیصلے کا اختیار حاصل نہیں اور
ججز نے جے آئی ٹی کا تقرر کر کے مناسب فیصلہ دیا ٗمشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے 4 ارکان آزاد ہیں تاہم فیصلہ کرنے کا اختیار ان کے پاس نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر نوازشریف نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کیا تو ٹیم ان کے پاس آسکتی ہے تاہم اگر وہ تعاون نہیں کریں گے تو عدالت سمن جاری سکتی ہے‘ اب چھری خربوزے پر گرے یا خربوزہ چھری پر نتیجہ ایک ہی آئے گا