لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کے صدرچودھری شجاعت حسین نے پاناماکیس میں جے آئی ٹی کی تحقیقات شروع ہونے سے ہی قبل نواز شریف کے مستعفی ہونے کادعوی کردیاہے۔چوہدری شجاعت حسین نے لاہورمیں پاکستان مسلم لیگ، عوامی تحریک، سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت المسلمین کے چاررکنی اتحاد کے اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف جے آئی ٹی
کی تشکیل سے قبل ہی استعفی دیدیں گے ۔اس موقع سابق نائب وزیراعظم پرویزالہی نے کہاکہ موجودہ حکومت اور کرپشن کے خلاف اتحاد بننا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کواتناڈرتھاکہ سپریم کورٹ کافیصلہ پڑھے بغیرہی مٹھائیاں تقسیم کردیں اورخوب مزے اُڑائے۔چوہدری شجاعت حسین سے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے بھی ملاقات کی۔ سراج الحق نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعظم کو کواستعفی دے دیناچاہیے ۔