اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

پاناماکیس کے بعدتحریک انصاف کی ہنگامہ خیز حکمت عملی سامنے آگئی،حکومت کیلئے بڑا طوفان کھڑاکرنے کا فیصلہ

datetime 21  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(آئی این پی)پاناما کیس کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف نے ایک بار پھرعوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا،ذرائع کے مطابق وزیراعظم پرا ستعفیٰ کیلئے دباؤ بڑھانے اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف تحریک انصاف کی طرف سے ملک گیرتحریک چلائی جائے گی ،اس سلسلے میں پاناما لیکس پر بننے والی جے آئی ٹی کی تحقیقات کے دوران اور ماہ رمضان سے قبل تحریک انصاف چاروں صوبوں میں عوامی

جلسوں کا انعقاد کرے گی جس سے پارٹی چئیرمین عمران خان خطاب کریں گے۔اہم پارٹی ذرائع کے مطابق عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں لاہور،فیصل آباد،ملتان،قصور،سیالکوٹ سمیت اندرون سندھ اور جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بڑے عوامی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے ،تاہم وزیراعظم پر فوری ا ستعفیٰ کادباؤ بڑھانے کیلئے پہلا شواگلے جمعہ کو شہراقتداراسلام آباد میں کیا جائے گا،جس میں پنجاب اور خیبرپختونخواہ سمیت ملک بھرسے کارکنان کو جمع کرکے بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت مخالف تحریک میں دیگرسرکردہ اپوزیشن جماعتوں کو بھی شریک کیا جائے گا۔دوسری طرف تحریک انصاف عوامی جلسوں میں کارکنوں کا جوش وجذبہ گرمانے کیلئے نئے پارٹی ترانے متعارف کروائے گی ،ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پارٹی قیادت نے متعلقہ شعبوں کو ہدایت کردی ہے جبکہ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیموں کوبھی سرگرم کردیا گیا ہے۔ حریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت مخالف تحریک میں دیگرسرکردہ اپوزیشن جماعتوں کو بھی شریک کیا جائے گا۔دوسری طرف تحریک انصاف عوامی جلسوں میں کارکنوں کا جوش وجذبہ گرمانے کیلئے نئے پارٹی ترانے متعارف کروائے گی ،ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پارٹی قیادت نے متعلقہ شعبوں کو ہدایت کردی ہے جبکہ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیموں کوبھی سرگرم کردیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…