نئی دلی(آئی این پی )بھارتی فوجیوں کو ناقص کھانا دینے کا بھانڈا پھوڑنے والے اہلکار نے خود کو نوکری سے برطرف کئے جانے کیخلاف ہائیکورٹ جاتے ہوئے عدالت میں وردی پہن کر پیش ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہاپنی تنخواہ نہیں بڑھانا چاہتا فوجیوں کو مناسب کھانا اور وقت پر چھٹیاں دی جائیں ۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم رستم میں اکشے کمار وردی میں اپنا کیس لڑتے نظر
آئے تھے لیکن اب فلم نہیں بلکہ حقیقت میں ایک فوجی اعلی افسران کے خلاف عدالت میں وردی پہن کر پیش ہوگا۔بی ایس ایف اہلکار تیج بہادر نے نوکری سے برخاستگی کے خلاف ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ تیج بہادر کا اب بھی موقف ہے کہ ان کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے اور کھانے کی صورتحال نہ صرف بی ایس ایف میں بلکہ آرمی، نیوی اور ایئرفورس میں بھی اہلکاروں کو ناقص کھانا دیا جارہا ہے۔